• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

2022 کے لیے سام سنگ کے نئے اور منفرد ٹی وی ماڈلز متعارف

شائع January 3, 2022
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے 2022 کے لیے اپنے نئے ٹیلی ویژن متعارف کرائے ہیں جو کچھ ماہ بعد صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر سام سنگ کی جانب سے نئے ٹی وی پیش کیے گئے۔

ان میں منفرد ماڈلز جیسے دی فریم آرٹ ٹی، مہنگے مائیکرو ایل ای ڈی ٹی اور بیسک کیو ایل وی ڈی ماڈلز کے ساتھ فلیگ شپ نیو کیو ایل ای ڈی ماڈلز قابل ذکر ہیں۔

فریم ٹی وی

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کئی برس سے منفرد ڈیزائن کے یہ ٹٰ وی تیار کررہی ہے جس میں نہ صرف آپ کے پسندیدہ ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھی جاسکتی ہیں بلکہ اس میں آرٹ کے نمونوں کو بھی ڈسپلے کیا جاتا ہے۔

سی ای ایس 2022 کے دوران سام سنگ کی جانب سے دی فریم ٹی وی کا نیا ماڈل پیش کیا جس میں ایک نئی اینٹی ریفلیکٹیو اسکرین دی گئی ہے تاکہ آرٹ کے نمونے زیادہ حقیقی نظر آسکیں۔

کمپنی کے مطابق نئی اسکرین کسی کاغذ اور کینوس جیسی ہے۔

نئی اسکرین سے ہٹ کر ٹی وی میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں کیا گیا اور 4K ریزولوشن، کیو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی ود کوانٹم ڈاٹس اور ڈوئل ایل ای ڈی بیک لائٹ اسٹرکچر نمایاں فیچرز ہیں۔

یہ ٹی وی 32 سے 85 انچ اسکرین میں دستیاب ہوں گے جبکہ ابھی دستیابی کی تاریخ اور قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

مائیکرو ایل ای ڈی ایسی نئی اسکرین ٹیکنالوجی ہے، جو ایل سی ڈی کی بجائے او ایل ای ڈی کے قریب ہے، جسس مٰں مالی بلیک لیول اور ہائی بڑائٹنس فراہم کی جاتی ہے، کیونکہ اس میں لاکھوں ننھے ایل ای ڈیز براہ راست تصویر کو بناتے ہیں۔

جہاں تک پکچر کوالٹی کی بات ہے تو وہ او ایل ای ڈی سے بھی بہتر ہے، سام سنگ نے 2021 میں اس ٹیکنالوجی پر مبنی ٹی وی کمرشل بنیادوں پر متعارف کرائے تھے۔

مگر 110 انچ کا ٹی وی ڈیڑھ لاکھ ڈالرز سے زیادہ میں فروخت کیا جارہا ہے مگر کمپنی نے ایک نئے اور چھوٹے 89 انچ کا ماڈل سی ای ایس کے موقع پر متعارف کرایا۔

کمپنی کی جانب سے اسکرین کو چھوٹا کرنے کے ساتھ ساتھ چند دیگر اضافے بھی کیے گئے ہیں، زیادہ بہتر رنگوں کے لیے ایک نئے چپ اسٹرکچر کو اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسی طرح آڈیو کو ڈولبی ایٹموس سے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور یہ ٹی وی آن اسکرین چیزوں کی حرکات سے مطابقت رکھتی آڈیو پراجیکٹ کرسکتا ہے۔

سام سنگ کے مطابق نیا ماڈل بیزل لیس ہے یعنی ایج نظر نہیں آتے بلکہ فرنٹ پر بس تصویر ہی نظر آئے گی۔

ایک ملٹی ویو موڈ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ بیک وقت 4 پروگرامز کو ٹی وی پر بیک وقت دیکھا جاسکے جبکہ ایک اآرٹ موڈ بھی موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے 2022 کے لیے نئے مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی کی قیمتوں اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

نیو کیو ایل ای ڈی ٹی وی

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ سام سنگ کا فلیگ شپ ٹی وی ہے جو 4K اور 8K ریزولوشن میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق شیپ اڈاپٹو لائٹ کنٹرول فیچر کے ذریعے آن اسکرین اشیا اور ساکت کی روشنی کو میچ کیا جاسکے گا۔

ایک اور فیچر اوبجیکٹ ڈیپتھ ان ہانسر ہے جو بیک گراؤنڈ میں اشیا کو ایک دوسرے سے الگ رکھنے میں مدگار ثابت ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے مخصوص ٹی وی ماڈلز کے لیے ایک نئے گیمنگ ہب کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ ایک ہی جگہ مختلف گیمز تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

اس کے لیے گوگل اسٹیڈیا، نیویڈیا جی فورس ناؤ اور یوٹومک گیمنگ لائبریریز کی مدد حاصل کی گئی جن کو کھیلنے کے لیے کنسول یا دیگر ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹی وی میں گیمنگ کے لیے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ بھی دستیا ہوگا جبکہ مین ہوم پیج اب فل اسکرین ہوگا اور مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ان ٹی وی شوز یا فلموں کی فہرست دکھائے گا جن کو ابھی تک پورا نہیں دیکھا گیا ہوگا۔

2021 کی طرح 2022 میں بھی سام سنگ نے نئے سولر ریموٹ کنٹرول کو ٹی وی کا حصہ بنایا ہے اور اس بار یہ ریڈیو ویووز جیسے وائی فائی راؤٹر سے بھی ری چارج ہوسکے گا۔

ایک نیا فیچر واچ ٹوگیدر ہے جو مختلف اسٹریمنگ سروسز کے واچ پارٹی ایپس سے ملتا جلتا ہے جس میں اپنے پسندیدہ شو کو دوستوں اور گھروالوں سے شیئر کیا جاسکے گا۔

سام سنگ کی جانب سے اس نئے ٹی وی ماڈل کی دستیابی یا قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024