• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

2022 کا سستا ترین فلیگ شپ فون ون پلس 10 پرو

شائع January 11, 2022
10 پرو — فوٹو بشکریہ ون پلس
10 پرو — فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس نے 2022 کے لیے اپنا پہلا فللیگ شپ فون ون پلس 10 پرو متعارف کرا دیا ہے۔

چین میں ایک ایونٹ کے دوران اس فون کو پیش کیا گیا جہاں وہ 13 جنوری سے دستیاب ہوگا۔

فلیگ شپ فیچرز اور بہترین کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ ساتھ قیمت کے لحاظ سے ون پلس 10 پرو ممکنہ طور پر 2022 کے چند بہترین فونز میں سے ایک ہوگا۔

درحقیقت اس کی قیمت ایسی ہے کہ ایپل کے مڈرینج فونز بھی اس سے مہنگے ہوتے ہیں۔

اس فون میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے آکسیجن او ایس 12 سے کیا گیا ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب اوپو اور ون پلس کے اس مشترکہ یوزر انٹرفیس کو کسی فون کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

فون میں 5 جی سپورٹ کے لیے اسنیپ ڈراگون ایکس 65 موڈیم موجود ہے اور کمپنی کے مطابق اس سے ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 10 جی بی پی ایس تک پہنچ سکتی ہے (مگر اس کا انحصار نیٹ ورک کی اسپیڈ پر ہوگا)، جبکہ تیز ترین 5 جی اسپیڈ بھی دستیاب ہوسکے گی۔

ون پلس 10 پرو 6.7 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے مگر یہ ریٹ 1 ہرٹز تک بھی گھٹ سکتا ہے تاکہ بیری لائف بچا سکے۔

فون میں 8 سے 12 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے۔

10 پرو میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کیا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

کیمرا سیٹ اپ کے لیے ون پلس نے ہیسل بالڈ کیمروں کو استعمال کیا ہے تاکہ فوٹوگرافی کو بہتر بنایا جاسکے، جیسے پرو موڈ کو بہتر بنایا گیا ہے جو 12-bit RAW+ تصاویر کھینچ سکتا ہے۔

یہ ایک نیا فارمیٹ ہے جو رنگوں کو زیادہ بہتر طریقے سے پراسیس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح ایک ماسٹر موڈ ہے جو پروفیشنل فوٹوگرافر کو 3 موڈز کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ ویڈیوز کے لیے ایک نیا مووی موڈ دیا گیا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 80 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وائرڈ چارجر سے فون صفر سے 100 فیصد 32 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ میں ایسا 47 منٹ میں ہوتا ہے۔

فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 737 یوآن جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 831 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024