• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹک ٹاک میں ری ٹوئٹ جیسے فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع January 11, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ٹک ٹاک میں ایک ایسے نئے فیچر کو متعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے جو ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ سے ملتا جلتا ہے۔

اس فیچر سے صارفین ٹک ٹاک ویڈیوز کو اپنے فالورز سے شیئر کرکسیں گے اور انہیں ایک، ایک کرکے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کے شیئر سیکشن میں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا جائے گا، جہاں ابھی مواد کو مخصوص فالورز یا دیگر ایپس پر شیئر کرنے کے آپشن موجود ہیں۔

مگر ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر ٹک ٹاک کے ری ٹوئٹ بٹن سے کافی مختلف ہوگا۔

اس نئے فیچر میں صارفین کی پروفائل میں ویڈیوز میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ فالوورز فار یو فیڈز میں ہی ان کو دیکھ سکیں گے۔

یعنی ری پوسٹ کی گئی ویڈیو کو آپ فار یو فیڈ پر ہی دریافت کرسکیں گے۔

اسی طرح ان ویڈیوز کو شیئر نہیں کیا جاسکے گا جو صارف کی ان باکس میں ہو یا ڈسکور سیکشن میں ہوتی ہیں۔

جو ویڈیو شیئر کی جائے گی وہ ایسے صارفین کے پاس شو ہوگی جن کو آپ فالو کررہے ہوں اور وہ بھی آپ کو فالو کررہے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق فیچر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کریٹیئرز اس فیچر کو ایک دوسری کی ویڈیوز کو پروموٹ کرنے کے لیے استعمال نہ کرسکیں۔

یہ نیا فیچر فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہے اور وہ ایک میسج بھی ان ری پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں ایڈ کرسکتے ہیں کہ انہیں شیئر کیوں کیا گیا۔

اس فیچر کا مقصد کریٹیئرز کو ویڈیوز کو زیادہ دیکھے جانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024