• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

آسٹریلین حکومت نے ایک مرتبہ پھر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

شائع January 14, 2022
آسٹریلین حکومت نے غیرمعمولی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین حکومت نے غیرمعمولی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے ویکسین نہ لگوانے والے سربیا کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر ان کا ویزا منسوخ کردیا۔

اس سے قبل عدالت نے جوکووچ کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن جمعہ کو آسٹریلین حکومت نے غیرمعمولی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 34سالہ ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کردیا اور اس کی وجہ مفاد عامہ کو قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

یہ اقدام ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا جب آسٹریلین اوپن شروع ہونے میں محض تین دن باقی ہیں اور اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ایونٹ کے لیے فیورٹ قرار دیے جا رہے جوکووچ کا 21واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ٹینس اسٹار میلبرن پارک کورٹس میں پریکٹس کررہے تھے کہ اسی دوران امیگریشن کے وزیر ایلس ہاکس نے انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

وزیر امیگریشن نے اس فیصلے کی وجہ صحت اور مفاد عامہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصاً کووڈ۔19 کے حوالے سے آسٹریلین سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بھی اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین عوام نے اس وبا کے دوران بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ ان قربانیوں کے تحفظ کے لیے درست فیصلے لیے جانے کی توقع کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا ویزا کیس جیت لیا، جج کا رہائی کا حکم

ویزا منسوخ ہونے کے بعد عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار چند خصوصی حالات کے علاوہ تین سال تک نیا آسٹریلین ویزا حاصل نہیں کر سکیں گے۔

تاہم اس سے قبل جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے سے روکنے والے جج نے اس نئے فیصلے پر جمعہ کو ایمرجنسی سماعت کی درخواست منطور کر لی۔

سربیا کے نوواک جوکووچ 5 جنوری کو دسواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل حاصل کرنے کی امید لیے میلبرن پہنچے تھے۔

16 دسمبر کو پی سی آر کا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے 34 سالہ غیر ویکسینیٹڈ کھلاڑی اپنے ساتھ ویکسین سے استثنیٰ لے کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: نوواک جوکووچ کے ویزے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

تاہم آسٹریلیوی بارڈر اہلکاروں نے ان کے استثنیٰ کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ حال ہی میں انفیکشن سے متاثر ہونا ناکافی وجہ ہے، ان کا ویزا منسوخ کر کے انہیں حراستی مرکز میں بھیج دیا گیا تھا۔

البتہ ویکسین کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار نوواک جوکووچ کی اعلیٰ اختیاراتی قانونی ٹیم عدالت میں ان کے ہوائی اڈے پر انٹرویو سے متعلق طریقہ کار کے معاملے پر ویزے کے فیصلے کو عدالت سے تبدیل کرانے میں کامیاب رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024