• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اوپو کے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع January 17, 2022
فائنڈ ایکس 5 پرو کا ڈیزائن ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ آن لیکس
فائنڈ ایکس 5 پرو کا ڈیزائن ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ آن لیکس

اوپو کے نئے فلیگ شپ فون کے بارے میں تفصیلات اور لیکس سامنے آرہی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے فائنڈ ایکس 5 پرو کا نام دیا جائے گا۔

اس فون کا ڈیزائن گزشتہ سال کے فائنڈ ایکس 3 پرو سے ملتا جلتا ہوگا جبکہ فیچرز کافی حد تک نئے ون پلس 10 پرو (ون پلس کا ہی ذیلی برانڈ ہے( سے مماثلت رکھتے ہوں گے۔

فائنڈ ایکس 3 پرو کو 2021 کے بہترین فونز میں سے ایک قرار دیا گیا تھا اور نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک نئی لیک میں سامنے آئی ہے۔

اس نئے فون میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر ہوگا جبکہ 2K ایل ٹی پی او 2.0 ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ 50 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل مزید 2 کیمرے اس کے ساتھ ہوں گے۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 80 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔

فون کا کیمرا سیٹ اپ ہیسل بالڈ برانڈ کا ہوگا بالکل ون پلس کے نئے فلیگ شپ فون کی طرح۔

فون میں اوپو کی اپنی تیار کردہ ماری سیلیکون ایکس چپ بھی ہوگی جسے امیج پراسیسنگ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

ابھی فون کو متعارف کرانے کی تاریخ سامنے نہیں آئی مگر فروری میں اسے پیش کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024