• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بابر، رضوان اور شاہین آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم میں شامل

شائع January 19, 2022
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سال کی اس بہترین ٹی20 ٹیم کا کپتان بھی نامزد کیا گیا ہے— فائل فوٹوز: اے ایف پی
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سال کی اس بہترین ٹی20 ٹیم کا کپتان بھی نامزد کیا گیا ہے— فائل فوٹوز: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سال بہترین ٹی20 ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور بابر اعظم، محمد رضون اور شاہین آفریدی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سال کی اس بہترین ٹی20 ٹیم کا کپتان بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کی بہترین ٹیم کے کپتان مقرر

آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹی20 ٹیم جوز بٹلر، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، بابر اعظم، ایڈن مرکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوز ہیزل وُڈ، ونندو ہسارنگا، مستفیض الرحمٰن اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ سال کی بہترین ٹی20 ٹیم کے ناموں کا اجرا کرنے کا مقصد ان افراد کی کارکردگی کو سراہنا ہے جنہوں نے سال بھر بلے، گیند اور دیگر آل راؤنڈ کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔

کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے 2021 میں قومی ٹیم کے کپتان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم گزشتہ سال اپنی بہترین فارم میں رہے اور اس دوران ٹی20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے۔

آئی سی سی نے رضوان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک ہزار 326 رنز اسکور کیے اور وکٹوں کے عقب میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے گوگل پر سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دے دیے

آئی سی سی نے نئی اور پرانی گیند سے شاہین شاہ آفریدی کی شاندار سوئنگ گیند کی بھی تعریف کی۔

بھارتی کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار کرنے والے باؤلر نے 2021 میں کھیلے گئے 21 میچوں میں 7.86 کی اکانومی اور 26.04 کی اوسط سے 23 وکٹیں لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024