• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خیبر پختونخوا: شانگلہ میں لینڈسلائیڈ سے دو بچے جاں بحق

شائع January 22, 2022
ریسکیو1122 کے اہلکار امدادی کام میں مصروف ہیں--فوٹو: عمرباچا
ریسکیو1122 کے اہلکار امدادی کام میں مصروف ہیں--فوٹو: عمرباچا

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ خاندان کے 9 افراد دب گئے۔

انتظامیہ کے مطابق جاں بحق دو بچوں سمیت 6 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 افراد کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں: خیبرپختونخوا میں شدید بارش اور برفباری سے 10 افراد ہلاک

شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر ضیاالرحمٰن نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ شدید لینڈ سلائیڈنگ سے شانگلہ کے علاقے کوز الپوری کے رہائشی خورشید خان کا گھر زد میں آیا اور گھر مکمل طور پر زیر زمین آگیا اور تمام مکین بھی دب گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بشام-سوات روڈ بھی بلاک ہوگیا ہے۔

ضیاالرحمٰن نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار ملبے میں دبے میں دیگر افراد کو نکالنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دو بچوں اور 4 خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹڑز ہسپتال الپوری لایا گیا تھا جہاں دو بچے جاں بحق ہوگئے تاہم خواتین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب تین سال اور دو ماہ تھیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان رسول خان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈ کے ملبے میں 9 افراد دب گئے تھے اور 6 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشام-سوات روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہوگیا ہے اور دونوں اطراف گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز میں تیز بارش، حادثات میں 14 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں خیبر پختونخوا میں مسلسل 6 روز سے جاری بارش اور برفباری سے مختلف واقعات میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ حکام کے مطابق ضلع دیر بالا میں 2 علیحدہ واقعات میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے خاندان کے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ضلع خیبر میں بارش سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024