• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آصف زرداری نے کسی مافیا کے گاڈفادر کی طرح سندھ کو تباہ کردیا، علی زیدی

شائع January 23, 2022
علی زیدی نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ کردیں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
علی زیدی نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ کردیں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سندھ اور پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے کسی مافیا کے گاڈ فادر کی طرح نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلی بنا رکھا ہے جس نے پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔

روہڑی میں پی ٹی آئی رہنما طاہر شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ کردیں گے کیونکہ اب ان کے ساتھ لوگ نہیں ہیں، یہ سندھ کی نمائندگی کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

پریس کا نفرنس میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے ہمراہ حلیم عادل شیخ ،امیر بخش بھٹو ،مبین جتوئی و دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے جزائر خود وفاق کے حوالے کیے تھے، علی زیدی

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں نے سندھ میں 14 سال میں کچھ نہیں کیا، ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ان کو 12 ہزار ارب روپے کے فنڈز ملے یہ بتائیں وہ کہاں خرچ کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے سندھ پولیس کو اپنی پرائیویٹ آرمی بنا رکھا ہے، میں سندھ میں جس ضلع میں بھی گیا ہوں وہاں لوگوں نے پولیس کی شکایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات 18ویں ترمیم کی کرتے ہیں مگر بلدیات کا کالا قانون لائے ہیں، اگر یہ قانون واپس نہ لیا گیا تو 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کریں گے۔

مزید پڑھیں: زرداری بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں مگر پنجاب میں ان کے پاس امیدوار نہیں، فواد چوہدری

ایک سوال کے جواب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے میں نے ایسی کوئی بات نہیں سنی یہ قیاس آرائیاں صرف میڈیا پر چل رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی شکارپور نے اپنی رپورٹ میں بتادیا تھا کہ شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں کو کون کون سپورٹ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کرمنلز کی گورنمنٹ ہے، ان لوگوں نے ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو دبئی بھیج دیا، یہ لوگ جس طرح چلانا چاہتے ہیں اس طرح نظام نہیں چلتے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کمیٹی اجلاس میں تکرار پر وزیراعلیٰ اور علی زیدی کا وزیراعظم کو خط، مداخلت کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ساری دنیا میں آئی ہے کورونا کے بعدسے صرف پاکستان میں نہیں آئی ہے یہاں تو سندھ کے گوداموں سے گندم تک غائب ہوجاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ چوہے کھا گئے، چیئرمین نیب نے تو ان دو ٹانگوں والے چوہوں سے گندم کے فراڈ کے پیسے وصول کیے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں سے ملک اور قوم کے مفاد میں کسی بھلائی کی امید نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہمارے نمائندوں کے انتخابات میں ووٹ ڈبل ٹھپے کی نذر کیے گئے، اس لیے اب ہم ای وی ایم کا استعمال چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024