• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ویوو کا انٹری لیول اسمارٹ فون وائے 21 اے

شائع January 23, 2022
وائے 21 اے — فوٹو بشکریہ ویوو
وائے 21 اے — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے وائے سیریز کا ایک اور انٹری لیول اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

ویوو وائے 21 اے دسمبر 2020 میں متعارف کرائے گئے وائے 20 اے کا اپ ڈیٹ ماڈل ہے۔

مگر یہ بھی کوئی نیا فون نہیں بلکہ وائے 33 ٹی سے ملتا جلتا ہے بس چند چیزوں کا فرق ہے۔

وائے 21 اے میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 22 پراسیسر موجود ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم موجود ہے جس کے ساتھ ایک جی بی ورچوئل ریم کی سہولت موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپایا گیا ہے۔

6.51 انچ کے ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے والے اس فون میں 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک توسیع کی جاسکتی ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا موجود ہے۔

دیگر فیچرز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری (18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ)، ہیڈفون جیک اور سائیڈ پر فنگرپرنٹ ریڈر نمایاں ہیں۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس فون کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024