• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

میٹاورس کیلئے فیس بک کا تیز ترین سپرکمپیوٹر تیار

شائع January 25, 2022
اس کمپیوٹر کو ریسرچ سپر کلسٹر کا نام دیا گیا ہے — فوٹو بشکریہ میٹا
اس کمپیوٹر کو ریسرچ سپر کلسٹر کا نام دیا گیا ہے — فوٹو بشکریہ میٹا

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا جسے پہلے فیس بک کے نام سے جانا جاتا تھا، نے 24 جنوری کو انکشاف کیا کہ اس نے دنیا کے چند تیز ترین سپر کمپیوٹرز میں سے ایک کو تیار کیا ہے، جسے ریسرچ سپر کلسٹر یا آر سی ایس کا نام دیا گیا ہے۔

6080 گرافکس پراسیسنگ یونٹس سے لیس اس کمپیوٹر میں 760 نویڈیا اے 100 موڈیولز موجود ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کے مطابق یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹاسکس کے لیے تیار کی جانے والی تیز ترین مشین ہے۔

اس کی پراسیسنگ پاور اتنی ہی ہے جتنی دنیا کے 5 تیز ترین سپر کمپیوٹر پلرمیوٹر سپرکمپیوٹر کی ہے۔

دوسرے مرحلے میں 2022 کے دوران ہی میٹا ی جانب سے اس مشین میں 16 ہزار جی پی یوز کا اضافہ کرکے اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

میٹا کی جانب سے آر سی ایس کو ایسے مختلف ریسرچ پراجیکٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا جن کے لیے بہترین پرفارمنس کی ضرورت ہوگی جیسے ملٹی ماڈل اے آئی، جو ساؤنڈ، امیجری اور ایکشنز کا امتزاج ہوگا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح وہ فیس بک کے ایک بڑے مسئلے یعنی نقصان دہ مواد پر قابو پاسکے گی۔

میٹا کو یہ بھی توقع ہے کہ وہ آر سی ایس کو استعمال کرکے کمپنی کی نئی ترجیح میٹاورس کی ورچوئل دنیا کی تعمیر بھی کرسکے گی۔

آر سی ایس اتنا طاقتور کمپیوٹر ہے کہ وہ مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کے الفاظ کا ترجمہ بیک وقت کرسکتا ہے۔

مارک زکربرگ کے مطابق میٹاورس کی تعمیر کے لیے ہمیں بہت زیادہ کمپیوٹ پاور کی ضرورت ہے، آر سی ایس سے نئے اے آئی ماڈلز کو ان ایبل کیا جاسکے گا جو کھربوں مثالوں سے سیکھ سکے گا، سیکڑوں زبانوں کو سمجھ سکے گا اور بھی بہت کچھ کرسکے گا۔

اس کمپیوٹر کو تصویر کی شناخت کی تربیت دینے والا اے آئی سسٹم دنیا کے 5 ویں سپر کمپیوٹر سے 20 گنا تیز ہے جبکہ انسانی تقریر کے ترجمے کے لیے 3 گنا تیز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024