• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

منفرد ڈیزائن والا یہ نیا گیمنگ اسمارٹ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع January 25, 2022
لیگن وائے 90 — فوٹو بشکریہ لینووو
لیگن وائے 90 — فوٹو بشکریہ لینووو

لینووو کو ویسے تو لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کے لیے زیادہ جانا جاتا ہے مگر یہ کمپنی اسمارٹ فونز بھی تیار کرتی ہے بلکہ موٹرولا کی ملکیت بھی اسی کے پاس ہے۔

اب لینووو ایک منفرد ڈیزائن کے اسمارٹ فون لیگن وائے 90 متعارف کرانے والی ہے جو بہت طاقتور کولنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

کمپنی کے مطابق لیگن وائے 90 میں ایک خصوصی ڈوئل انجن، ایئر کولنگ ٹیکنالوجی موجود ہوگی۔

لینووو کا دعویٰ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ساتھ ہوا کا بہاؤ 180.65 سی میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ سکے گا۔

اس سے ہٹ کر بھی اس فون کا بیک ڈیزائن لوگوں کی توجہ اپنن جانب کھینچ سکتا ہے جس میں بیک کیمرا سیٹ اپ کا ڈیزائن منفرد ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ ایک بلڈ ان ایکٹیو کولنگ ٹربو ڈوئل فین ہوگا۔

لیکس کے مطابق لیگن وائے 90 میں 6.92 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا۔

اس فون میں فرنٹ پر نوچ یا پنچ ہول ڈیزائن نہیں ہوگا اور بنیادی طور پر یہ گیمنگ اسمارٹ فون ہے، اسی لیے حرارت کے اخراج پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

لیگن وائے 90 کے اندر 18 جی بی ریم ہوگی مگر ورچوئل ریم کے باعث 22 جی بی ریم کی سپورٹ میسر آسکے گی، اس طرح یہ 22 جی بی ریم والا پہلا فون بھی ہوگا۔

فون کے فرنٹ پر 44 میگا پکسل کیمرا ہوگا جبکہ بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر ہوگا۔

فی الحال فون کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر جلد اسے پیش کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024