• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ایران: خوفناک پرینک ویڈیوز بنانے والے 17 افراد گرفتار

شائع January 26, 2022
ان افراد کو ایرانی دارالحکومت میں افراتفری پھیلانے پر گرفتار کیا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
ان افراد کو ایرانی دارالحکومت میں افراتفری پھیلانے پر گرفتار کیا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایرانی پولیس نے سوشل میڈیا پر خطرناک پرینک کی ویڈیوز بنانے والے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان افراد کو ایرانی دارالحکومت میں افراتفری پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایران: فرانسیسی سیاح کو جاسوسی کے الزام میں قید

مقامی اخبارات کے مطابق دارالحکومت تہران میں یہ لوگ اپنے پرینک میں نقلی خودکشی اور قتل کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی میٹرو کی سیڑھیوں پر لوگوں کے منہ پر کیک بھی مل دیتے تھے۔

تہران پولیس کے سربراہ جنرل حسین رحیمی نے ایرانی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر لوگوں کی نفسیات اور اعصاب سے کھیلنے کے ساتھ ساتھ ان خوفناک پرینک کی فلم بندی کے ذریعے نقص امن کا سبب بننے والے ان افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث 17 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے بیانیے سے قطع نظر تہران میٹرو پر پرینک کرنے والے شخص نے اپنے عزائم کا کھل کا اظہار کیا۔

انہوں نے مقامی اخبار شہاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو خوش اور اپنے انسٹاگرام پیج پر فالوورز کی تعداد بڑھانا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے ایران کی ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کردیں

تاہم تہران کی سائبر پولیس کے سربراہ داؤد معظمی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ اپنے ذاتی فوائد کے لیے اس طرح عوام کو خوفزدہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے فالوورز کی توجہ حاصل کرنے اور انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر تشہیر کے لیے یہ ویڈیوز بنائیں، یہ تمام 17 افراد پڑھے لکھے لوگ اور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے اداروں کے لیے کام کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024