واٹس ایپ کے کارآمد فیچر 'ویو ونس' استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں
فیس بک کی جانب سے میسجنگ ایپس میں مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات پر کافی کام کیا جارہا ہے۔
میسنجر اور انسٹاگرام میں خود ڈیلیٹ ہونے والے میڈیا اور ٹیکسٹ پیغامات کو متعارف کرانے کے بعد اب اس سے ملتا جلتا فیچر واٹس ایپ میں بھی اگست 2021 مین متعارف کرایا گیا تھا۔
'ویو ونس' نامی فیچر واٹس ایپ کے 2020 میں متعارف کرائے گئے ڈس اپیئرنگ فیچر سے مختلف ہے جس میں پیغامات 7 دن میں ڈیلیٹ ہوتے ہیں۔
ویو ونس کے ذریعے بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو ایک بار ہی دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بعد میڈیا فائلز غائب ہوجاتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق ان تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن ہے جس کا علم بھیجنے والے کو نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے جب کسی تصویر یا ویڈیو کو اپ لوڈ کریں گے تو سینڈ بٹن کے برابر میں 1 کا ہندسہ نظر آئے گا، جس پر کلک کردیں۔
ایسا کرنے کے بعد میسج کو سینڈ کردیں اور بس۔
جس کو آپ نے میسج بھیجا ہوگا، جب وہ اسے اوپن کرے گا تو اس کے دیکھنے کے بعد وہ ڈیلیٹ ہوجائے گی۔
اور ہاں جو تصویر آپ نے بھیجی ہوگی وہ آپ کے پاس شو نہیں ہوگی بس 1 کے ہندسے کے ساتھ فوٹو لکھا آئے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق آپ ان تصاویر یا ویڈیوز کو فارورڈ، محفوظ، اسٹارڈ یا شیئر نہیں کر سکتے جن کوویو ونس سیٹنگ کے تحت بھیجا یا موصول کیا گیا ہو۔