• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

برطانوی فضائی حدود میں داخل ہونے والے طیارے کو روکنے کیلئے لڑاکا طیارے روانہ

شائع February 3, 2022
وزارت دفاع نے کہا کہ برطانوی حدود میں داخل ہونے والے نامعلوم طیارے کی موجودگی کی اطلاع پر جنگی طیاروں کو روانہ کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
وزارت دفاع نے کہا کہ برطانوی حدود میں داخل ہونے والے نامعلوم طیارے کی موجودگی کی اطلاع پر جنگی طیاروں کو روانہ کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی حدود کے قریب آنے والے نامعلوم طیارے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد انہیں روکنے کے لیے لڑاکا طیارے روانہ کردیے گئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ برطانوی مفادات اور فضائی حدود میں داخل ہونے والے نامعلوم طیارے کی موجودگی کی اطلاع پر جنگی طیاروں کو روکنے کے لیے بھیجا گیا تاکہ وہ انہیں روک سکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے، پینٹاگون عہدیدار

تاہم وزارت دفاع نے کہا کہ ہم اس آپریشن کے مکمل ہونے تک کوئی اضافی تفصیلات نہیں دیں گے۔

اسکائی نیوز کے مطابق طیارے کا اسکاٹ لینڈ کے شمال میں پتہ چلا ہے۔

بی بی سی نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں اور اس میں رائل ایئر فورس کے عملے نے برطانیہ کی فضائی حدود کے قریب روسی فوجی طیاروں کا پیچھا کیا تھا۔

یہ فورس معمول کے مطابق سرحد قریب آنے والے ہوائی جہازوں کو روکتی اور ان کی نگرانی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کسی کو اپنے اڈے اور فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے'

اس حوالے سے کہا گیا کہ برطانوی بین الاقوامی فضائی حدود میں داخل ہونے والے روسی فوجی طیارے دوسرے فضائی صارفین کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں کیونکہ وہ اکثر فضائی ٹریفک کنٹرول سے بات نہیں کرتے۔

نومبر میں روسی اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کے جواب میں جیٹ طیارے روانہ کیے گئے تھے۔

اس وقت حکام کا کہنا تھا کہ جنگجو روسی طیارے کو حدود سے باہر لے گئے تھے اور جنگی طیارے برطانیہ کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024