• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

ارجنٹینا میں زہریلی کوکین کے استعمال سے 20 افراد ہلاک، 74 زیر علاج

شائع February 3, 2022
بیونس آئرس کے ہسپتال میں لائے گئے کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے —فوٹو: اے ایف پی
بیونس آئرس کے ہسپتال میں لائے گئے کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے —فوٹو: اے ایف پی

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں زہریلی کوکین کے استعمال سے 20 افراد ہلاک اور متاثر ہونے والے دیگر 74 افراد زیرعلاج ہیں جن میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے حکام کا کہنا تھا کہ زہریلی آلے سے کاٹی گئی کوکین استعمال کرنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی

حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوکین میں کیا چیز شامل کی گئی تھی اور اس کو مزید فروخت سے روکا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جن افراد نے کوکین خریدی ہے وہ فوری طور پر تلف کردیں۔

بیونس آئرس کے صوبائی سیکیورٹی سربراہ سرجیو بیرنی کا مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوکین میں ایسی چیز ملائی گئی تھی، جو اعصابی نظام کو فوری متاثر کر دیتی ہے۔

بیریٹریز مرکیڈو کا کہنا تھا کہ ان کا 31 سالہ بیٹا بھی متاثرین میں شامل ہے، جو گھر کے فرش میں لیٹ گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بڑی مشکل سے سانس لے رہا تھا اور آنکھیں بند ہوگئی تھیں اور ایسی حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خدا سے امید ہے کیونکہ معجزے کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتا۔

پولیس کے مطابق شہر کے مضافات میں ٹریس ڈی فیبریرو میں ایک گھر میں کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جہاں انہیں شک ہے کہ کوکین فروخت ہوتی تھی اور متاثرہ خاندانوں کے بیان کے مطابق اسی کے طرح پیکٹس بھی برآمد کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارجنٹینا کے صدر کا ’اسقاط حمل‘ کو جائز قرار دینے کا اعلان

قبضے میں لی گئیں منشیات بیونس آئرس میں واقع لیبارٹری لا پلیٹا میں تجزیے کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

دارالحکومت کے تین ہسپتالوں میں اموات اور کوکین استعمال کرنے والے افراد کی تشویش ناک حالت کی رپورٹ کے بعد ہنگامی طور پر شہریوں کو خبردار کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کئی افراد کا علاج کیا جارہا ہے، جن کی حالت کوکین کے استعمال سے خراب ہوئی تھی۔

بیونس آئرس کی صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 12 اموات اور 50 افراد کے ہسپتال لانے کی خبر ملی تھی لیکن مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے مزید 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔

شروع میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ افراد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئے ہیں۔

صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ افراد کی عمریں 32 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔

زیر علاج ایک شہری کی رشتہ دار نے کہا کہ ہم بے چین ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کیوں ایک کے بعد ایک شہری دم توڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسقاط حمل‘ کو جائز قرار دلانے کیلئے ارجنٹینا میں خواتین پھر متحرک

صوبائی سیکیورٹی سربراہ سرجیو بیرنی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے مزید متاثرین ہسپتال لانے کی رپورٹس دی جارہی ہیں اور ان کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پراسیکیوٹر مارسیلو لیپارگو کا کہنا تھا کہ اس موقع پر منشیات فروشوں کے درمیان لڑائی کا منصوبہ بھی بعید از قیاس نہیں ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ چند افراد بروقت ہسپتال نہیں پہنچ سکے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کو متعلقہ علاقوں میں کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے جہاں شہریوں کی جانب سے مزاحمت کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024