• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

آنر کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون 60 ایس ای

شائع February 8, 2022
60 ایس ای — فوٹو بشکریہ آنر
60 ایس ای — فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے اپنی 60 سیریز کے تیسرے فون کو متعارف کرا دیا ہے۔

آنر 60 ایس ای اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے جس کا بیک کیمرا سیٹ اپ کا ڈیزائن واضح طور پر آئی فون پرو سیریز سے متاثر نظر آتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ ایک مڈرینج فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر دیا گیا ہے۔

آنر 60 ایس ای میں 6.67 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ سے لیس ہے۔

فون میں موجود 4300 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

ڈیوائس کے لیے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جبکہ یہ سلور، بلیک اور جیڈ گرین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

فون کے بیک پر کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ممکنہ طور پر 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے 17 فروری سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2499 یوآن (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024