• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل7: گلیڈی ایٹرز کو قلندرز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست

شائع February 13, 2022
شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر فتح کی بنیاد رکھی— فوٹو: پی سی بی
شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر فتح کی بنیاد رکھی— فوٹو: پی سی بی
افتخار احمد نے نصف سنچری اسکور کی— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
افتخار احمد نے نصف سنچری اسکور کی— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور گزشتہ دو میچوں میں بڑا اسکور کرنے والے جیسن روئے کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے جبکہ اگلی ہی گیند پر شاہین نے جیمز ونس کی بھی وکٹیں بکھیر دیں۔

کپتان سرفراز احمد اچھی فرم میں نظر آئے اور شاہین کو ایک اوور میں دو چوکے لگائے لیکن وکٹوں کے درمیان غل فہمی کے نتیجے میں براہ راست تھرو پر ان کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

ابھی گلیڈی ایٹرز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ احسن علی بھی آٹھ رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔

عمر اکمل نے آج بھی چند بڑے شاٹس کھیل کر فارم کا ثبوت دیا لیکن ڈیوڈ ویزے کو بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں وہ 25رنز بنانے کے بعد آسان کیچ دے کر چلتے بنے۔

54 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد افتخار احمد کا ساتھ دینے حسان خان آئے اور دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 52رنز کی رفاقت قائم کی۔

حسان خان نے 17 رنز بنائے جبکہ افتخار 39 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

قلندرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 41رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن 19 رنز بنانے کے بعد عبداللہ شفیق پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کامران غلام آئے اور دونوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز کی شراکت قائم کی۔

نور احمد نے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی اور 42 گیندوں پر 53 رنز بنانے والے فخر زمان کو چلتا کردیا۔

کامران غلام نے دوسرے اینڈ سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو 14 گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

کامران نے 39 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حمد حفیظ نے 9رنز بنائے۔

میچ کے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔

شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان اور جیمز فالکنر کی جگہ سہیل تنویر کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، جیمز وِنس، افتخار احمد، عمر اکمل، سہیل تنویر، حسان خان، نور احمد، نسیم شاہ، گلام مدثر۔

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروکس، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024