• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

آسٹریلین باؤلر مائیکل نیسر انجری کے سبب دورہ پاکستان سے باہر

شائع February 16, 2022
مائیکل نیسر گزشتہ ہفتے انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: رائٹرز
مائیکل نیسر گزشتہ ہفتے انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: رائٹرز

آسٹریلین فاسٹ باؤلر مائیکل نیسر انجری کے سبب دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے دورہ پاکستان کے لیے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور اس اسکواڈ میں مائیکل نیسر کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

تاہم کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ مائیکل نیسر گزشتہ ہفتے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔

مائیکل نیسر کی جگہ مارک اسٹیکٹی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ برینڈن ڈوگیٹ کو سیریز میں متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مائیکل نیسر کی انجری کی اسکین کے ذریعے تصدیق ہوئی تھی جس کے تحت انہیں اس سے صحتیابی میں کم از کم ایک ماہ کا عرصہ لگے گا جس کے سبب وہ سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

فاسٹ باؤلر رواں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کیلئے مضبوط ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

مائیکل نیسر نے گزشتہ سال دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے ایشز سیریز کے ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پیٹ کمنز کی قیادت میں 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں سیریز میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔

سیریز کے لیے آسٹریلین اسکواڈ اب ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

پیٹ کمنز(کپتان)، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، ڈیوڈ وارنر، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، نیتھن لائن، مچل مارش، ایشٹن ایگار، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک، مارک اسٹیکٹی، مچل سویپسن۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024