• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اوپو کے نئے فلیگ شپ فونز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

شائع February 17, 2022
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو کی فائنڈ ایکس 5 سیریز کے نئے فلیگ شپ فونز 24 فروری کو متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ فونز ایک آن لائن ایونٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

اس سیریز کے 2 فونز فائنڈ ایکس 5 اور فائنڈ ایکس 5 پرو متعارف کرائے جائیں گے۔

ان میں سے فائنڈ ایکس پرو زیادہ طاقتور فون ہوگا جس میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس سے کیا جائے گا۔

کیمرا سیٹ اپ کے لیے اوپو نے ہیسل بالڈ سے اشتراف کیا ہے جبکہ ماری سیلیکون این پی یو چپ بھی استعمال کی جائے گی جو امیج پراسیسنگ کو زیادہ بہتر بنادے گی۔

فون کی بیک الٹرا ہارڈ سرامکس سے تیار ہوگی اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ فنگرپرنٹ ریزیزٹنٹ ہوگی۔۔

لیکس کے مطابق فون میں 50 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہوگا جبکہ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس 5 ایکس ہائبرڈ زوم سے لیس ہوگا۔

فونن کا سیلفی کیمرا ممکنہ طور پر رینو 7 سیریز والا ہوگا۔

اسی طرح 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ 12 جی بی ریم، واٹر و ڈسٹ ریزیزٹنس جیسے فیچرز بھی اس کا حصۃ ہوں گے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔

اس کے مقابلے میں فائنڈ ایکس 5 کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر لیکس کے مطابق اس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹٰ 9000 پراسیسر دیا جائے گا۔

اس فون کی بیٹری فائنڈ ایکس پرو کی طرح 5000 ایم اے ایچ کی ہوگی جس کے ساتھ 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

اسکرین اور کیمرا سیٹ اپ کے بارے میں ابھی زیادہ تفصیلات موجود نہیں۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ ان دونوں خے ساتھ ایک تیسرا فون فائنڈ ایکس 5 لائٹ بھی پیش کیا جاسکتا ہے جو ممکنہ طور پر ری برانڈڈ رینو 7 ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024