• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل: کنگز کو بالآخر جیت مل گئی، قلندرز کو 22 رنز سے شکست

شائع February 18, 2022
میرحمزہ نے 4 وکٹیں حاصل کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
میرحمزہ نے 4 وکٹیں حاصل کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
قلندرز کے زمان اور راشد نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر
قلندرز کے زمان اور راشد نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے شکستوں کا سلسلہ توڑتے ہوئے میر حمزہ کی شان دار باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو22 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے اننگز کا آغاز جو کلارک نے کیا اور اچھی شراکت میں ناکام رہے۔

جوکلارک 4 رنز بنا کر 12 کے مجموعے پر زمان خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

شرجیل خان بیٹنگ کے لیے دوسرے نمبر پر آئے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس چلے گئے۔

قلندرز کے زمان نے 24 کےمجموعی اسکور پر بابراعظم کا کیچ بھی گرادیا۔

نوجوان بلے باز قاسم اکرم کپتان کا ساتھ نبھانے آئے اور اسکور 58 رنز تک پہنچایا لیکن راشد خان نے ان کی اننگز سمیٹ لی، انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

بابراعظم نے 32 گیندوں کا سامنا کیا اور 39 رنز بنائے مگر جب اسکور 81 رنز پر پنچاتھا تو راشد خان کی گیند پر فل سالٹ نے ان کی اسٹمپس اڑا دیں۔

ابتدائی 4 وکٹیں 100 رنز سے پہلے گرنے کے بعد کنگز شدید مشکلات میں گرچکے تھے تاہم روحیل نذیر نے 18 رنز بنا کر ٹیم کو تھوڑا حوصلہ دیا۔

محمد نبی بیٹنگ میں مکمل ناکام نظر آئے اور 8 رنز بنا کر محمدحفیظ کی وکٹ بنے۔

عماد وسیم بھی 8 رنز بنا کر راشد خان کی تیسری وکٹ بن گئے۔

لیوس گریگوری نے انتہائی مشکل وقت میں کنگز کو اسکور 149 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اس دوران کرس جارڈن صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

گریگوری نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکوں کی مدد سے27 رنز بنائے۔

عثمان شنواری آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے، جو 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی پوری ٹیم ایک اچھی وکٹ پر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور آخری اوور کی آخری گیند میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 4،4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

لاہور قلندرز کو فخر زمان کی صورت میں ہدف کے تعاقب کے آغاز میں ہی نقصان برداشت کرنا پڑا جب وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ پائے اور 10 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ اور کامران غلام نے اسکور 52 تک پہنچایا ہی تھا کہ عماد وسیم نے 13 رنز بنانے والے کامران کی وکٹ حاصل کرلی۔

فل سالٹ 8 رنز بنا کر 63 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ 64 کے اسکور پر وکٹوں کے درمیان تیز رن لینے کی کوشش میں ہمت ہار گئے اور ان کی اننگز 33 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے نے شراکت میں ٹیم کی سنچری مکمل کرتے ہوئے 119 رنز بنائے۔

قلندرز کی چھٹی وکٹ اہم موڑ پر گری جب ہیری بروک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ویزے 31 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی اسکور میں اضافہ نہ کرپائے اور 125 پر ہی رن آؤٹ ہوئے۔

راشد خان نے باؤلنگ میں زبردست کارکردگی دکھائی لیکن بیٹنگ میں صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ایک آسان ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 127 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 2022 میں پہلی کامیابی 22 رنز سے لاہور قلندرز سے حاصل کی۔

پی ایس ایل کے 26 ویں میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

کراچی کنگز: بابراعظم (کپتان)، جو کلارک، شرجیل خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر، محمد نبی، عماد وسیم، لیوس گریگوری، کرس جارڈن، عثمان شنواری، میر حمزہ

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان) عبداللہ شفیق، فخرزمان، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، فل سالٹ، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، زمان خان

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024