• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اوپو نے خاموشی سے ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

شائع February 20, 2022
اے 76 — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 76 — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے خاموشی سے ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

اوپو اے 76 کو ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور یہ ایک انٹری لیول 4 جی فون ہے۔

اس فون میں 6.56 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے۔

اسی طرح 6 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج اے 76 کا حصہ ہے جبکہ ورچوئل ریم کا فیچر بھی دیا گیا ہے جس سے جی بی گنجائش میں 5 جی بی کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون میں اسٹوریج کو بڑھانے کے لیے ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں دی گئی البتہ ڈوئل سم سپورٹ ضرور موجود ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کی خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون کی قیمت 215 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور فی الحال دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024