• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

12 سے زائد عمر کے ایک کروڑ طلبہ کو کورونا ویکسین لگادی گئی

شائع March 2, 2022
ملک کے 86 فیصد طلبہ نے ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
ملک کے 86 فیصد طلبہ نے ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کے ایک کروڑ سے زائد طلبہ کو ویکسین لگادی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 12 سال سے 17 سال تک کی عمر کے کم از کم 70 فیصد طلبہ ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کر چکے ہیں جبکہ 86 فیصد ایک خوراک حاصل لگوا چکے ہیں۔

ویکسین لگوانے والے 12 سال سے زائد عمر طلبہ کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ پر پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے حکومت کی جانب سے 12 سال سے زائد عمر شہریوں کی ویکسی نیشن کا آغازیکم ستمبر 2021 سے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ

تاہم اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ 17 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کے لیے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانی ہوگی۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح

دریں اثنا ملک بھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.23 فیصد ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 307 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 34 ہزار 296 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ 765 کے مثبت نتائج موصول ہوئے۔

فورم کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثر 981 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیارہ سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کیلئے کوویکس سے رابطے کا فیصلہ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 35 ہزار 523 ہے۔

دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق حالات پر بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوگئے ہیں، لیکن وائرس اب بھی ختم نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’وائرس کا سخت خطرہ اب بھی موجود ہے اور میرا ماننا ہے کہ وائرس پھیلنے سے متعلق روزانہ سامنے آنے والے کیسز میں کمی کی سب سے بڑی وجہ ویکسی نیشن ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024