• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسمارٹ فونز کے بعد نوکیا لیپ ٹاپ مارکیٹ میں داخل

شائع March 2, 2022
اس لیپ ٹاپ کو موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ نوکیا
اس لیپ ٹاپ کو موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ نوکیا

موبائل فونز کے بعد نوکیا نے اب لیپ ٹاپ مارکیٹ میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نوکیا کی جانب سے پہلے لیپ ٹاپ پیور بک پرو کو متعارف کرایا گیا۔

کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ 22 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس لیپ ٹاپ میں 15.6 اور 17.3 انچ ڈسپلے کے 2 ورژن دستیاب ہوں گے۔

ایک ورژن کا وزن 1.7 کلوگرام جبکہ دوسرے کا 2.5 کلوگرام ہوگا اور دونوں کے اندر انٹیل ایلڈر لیک آئی 3 پراسیسر موجود ہوگا۔

اسی طرح 8 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم اور 512 جی بی اسٹوریج لیپ ٹاپ کا حصہ ہوگی۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

لیپ ٹاپ میں اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگ کی گئی ہے اور 2 میگا پکسل ویب کیمر موجود ہے۔

ڈیوائس میں ایک بڑا ٹریک پیڈ اور فنگرپرنٹ ریڈر بھی دیا گیا ہے جبکہ 3 یو ایس بی سی پورٹس اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ ریڈر بھی اس کا حصہ ہے۔

لیپ ٹاپ کے ساتھ وائی فائی 5 اور بلیوٹوتھ 5 سپورٹ موجود ہے جو زیادہ متاثر کن نہیں۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس کے 15 انچ والے ماڈل میں 57WH لیتھیم پولیمر بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ دوسرے ورژن میں 63WH بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

نوکیا پیور بک پرو کا 15.6 انچ والا لیپ ٹاپ 699 یورو (ایک لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 17.3 انچ والا ورژن 799 یورو (ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024