• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز: آسٹریلیا کے 271 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

شائع March 6, 2022
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی—فوٹو:اے ایف پی
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی—فوٹو:اے ایف پی

اوپنرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی پر اعتماد بلے بازی کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اب سے کچھ دیر قبل تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 271 بنالیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گزشتہ روز کے اسکور 5 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور پاکستانی نژاد اوپنر عمثان خواجہ اور ویوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

عثمان خواجہ صرف 3 رنز کی کمی سے اپنی سینچری مکمل نہیں کرسکے اور 97 رنز بنا کر پاکستانی اسپنر نعمان علی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی اسپن بالنگ کا نشانہ بنے، انہیں اسپنر ساجد خان نے 68 رنز کے اسکور پر بولڈ کیا جبکہ آسٹریلیا نے کھیل کے تیسرے روز 5 رنز سے پاکستان کی پہلی اننگز 476 رنز کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امام کی سنچری، راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے نام

گزشتہ روز پاکستان نے پہلی اننگز 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی، اظہر علی اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں، دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے امام الحق اور اظہر علی کے عمدہ کھیل کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین باؤلرز کا بھرپور امتحان لیا اور پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی تھی۔

مزید پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

تجربہ کار اظہر علی اور امام الحق دونوں نے آسٹریلین باؤلرز کو وکٹ سے محروم رکھا اور دوسرے اور تیسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہیں گرنے دی تھی۔

امام الحق نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی تھی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود اظہر نے بھی نصف سنچری مکمل کی تھی۔

جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تھا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے۔

امام الحق 15 چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 132 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ اظہر بھی 64 رنز پر بیٹنگ کرر ہے تھے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دورۂ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

میچ کے دوسرے روز بھی پاکستانی بیٹرز امام الحق اور اظہر علی دوسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی آسٹریلوی بولرز پر حاوی نظر آئے اور اسی دوران امام الحق نے 150 رنز مکمل کیے۔

کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو اظہر علی نے بھی 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 19 ویں سنچری مکمل کی تھی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون:

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبسچینج، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس گرے، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024