• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ایچ ایم ڈی گلوبل کا مزید نوکیا فلیگ شپ فونز متعارف نہ کرانے کا اعلان

شائع March 8, 2022
نوکیا کا پہلا 5 جی فون 8.3 — فوٹو بشکریہ نوکیا
نوکیا کا پہلا 5 جی فون 8.3 — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ فلیگ شپ فونز متعارف نہیں کرائے گی۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے پراڈکٹ مارکیٹنگ کے سربراہ ایڈم فرگوسن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اب انٹری لیول اور مڈرینج فونز پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور اب کمپنی خود کو فلیگ شپ کی ریس سے خود کو باہر نکال رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 800 ڈالرز کے فون کو بنانا ہمیں قابل فہم نہیں لگتا۔

ایڈم فرگوسن نے کہا کہ نوکیا برانڈ اب بالکل مختلف انداز سے خود کو مارکیٹ میں کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ ایچ ایم ڈی گلوبل نے 2019 میں نوکیا 9 پیور ویو متعارف کراکے پریمیم کیمرا فون مارکیٹ میں واپیسی کی کوشش کی تھی۔

مگر یہ فون لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرسکا جبکہ اس کا اپ ڈیٹ ماڈل بھی متعارف نہیں کرایا گیا۔

اور اب مستقبل قریب میں نوکیا کے مزید فلیگ شپ فونز بھی پیش نہیں کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اب اپنے بنیادی بزنس یعنی انٹری لیول اور مڈرینج اسمارٹ فونز پر کام کیا جائے گا۔

درحقیقت گزشتہ کئی برسوں سے نوکیا فونز کو طویل بیٹری لائف اور مناسب قیمت کی وجہ سے ہی جانا جاتا ہے۔

یہ حکمت عملی کام بھی کررہی ہے اور کمپنی نے حال ہی میں پہلی بار سالانہ بنیادوں پر منافع کمایا۔

اب کمپنی کی جانب سے زیادہ دیرپا اور طویل عرصے تک چلنے والے فونز کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

ایڈم فرگوسن نے کہا کہ نوکیا اور ایچ ایم ڈی کو ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے مگر اس حوالے سے انہوں نے وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ سے علیحدگی کے بعد نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس ایچ ایم ڈی گلوبل کو دیا گیا تھا جو 2016 سے اس برانڈ کے اینڈرائیڈ فونز تیار کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024