• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا تھا؟

شائع March 9, 2022 اپ ڈیٹ March 10, 2022
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

سام سنگ اور شیاؤمی دنیا کی 2 سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں ہیں، یعنی ان کی ڈیوائسز سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے ؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جنوری سے دسمبر 2021 کے دوران دنیا بھر میں جو اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا، وہ شیاؤمی یا سام سنگ کا نہیں۔

اسمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ کی رپورٹ میں 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 اسمارٹ فونز کے بارے میں بتایا گیا۔

یہ ٹاپ 10 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کا عالمی سطح پر فونز کی مجموعی فروخت میں 19 فیصد حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والے اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 تھا۔

درحقیقت ٹاپ 10 کی فہرست میں 7 فونز ایپل کے آئی فونز ماڈل ہی ہیں۔

آئی فون 12 کے بعد دوسرے نمبر پر آئی فون 12 پرو میکس، تیسرے پر آئی فون 13، چوتھے پر آئی فون 12 پرو اور 5 ویں پر آئی فون 11 موجود ہے۔

آئی فون 12 سیریز کی یہ کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل 2020 کی 4 سہ ماہیوں میں آئی فون 11 کو پہلی پوزیشن حاصل رہی تھی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں آئی فون 12 نے چھین لی تھی۔

چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون سام سنگ کا گلیکسی اے 12 رہا جس کے بعد شیاؤمی ریڈمی 9 اے نے 7 ویں پوزیشن پر قبضہ کیا۔

8 ویں پر پھر ایپل کا آئی فون ایس ای (2020) رہا جبکہ 9 ویں پر آئی فون 13 پرو میکس موجود ہے۔

ٹاپ 10 کا آخری نمبر شیاؤمی ریڈمی 9 کے حصے میں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024