• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آنر کا 64 میگا پکسل کیمرے والا نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایکس 8

شائع March 13, 2022
ایکس 8 — فوٹو بشکریہ آنر
ایکس 8 — فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کا اعلان کمپنی کی ویب سائٹ پر کیا گیا اور فیچرز کے لحاظ سے یہ ایک مڈرینج فون ہے۔

آنر ایکس 8 میں 6.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 690 پراسیسر موجود ہے۔

اسی طرح 4000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

فون کی خاص بات اس کا بیک کیمرا سیٹ اپ ہے۔

اس فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

ڈیوائس میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جبکہ 4 جی نیٹ ورک سپورٹ دی گئی ہے۔

آنر ایکس 8 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے میجک یو آئی 4.2 یوزر انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔

یہ فون ٹائیٹنیم سلور، مڈنائٹ بلیک اور اوشین بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

فی الحال کمپنی کی جانب سے فون کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مگر ممکنہ طور پر یہ پہلے ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد یورپ اور افریقہ میں پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024