کیا آپ کو واٹس ایپ میں فونٹ سائز بدلنا آتا ہے؟
واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکشن ہے جو میٹا (فیس بک) کی ملکیت ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔
اس کا استعمال لوگ اپنے دوستوں ساتھیوں اور پیاروں سے رابطے کے لیے کرتے ہیں، جو ٹیکسٹ میسجز کے ساتھ آڈیو، ویڈیو کالز اور میڈیا فائلز بھیجنے جیسی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
مگر کیا آپ کو علم ہے کہ آپ واٹس ایپ فونٹ کا سائز بھی بدل سکتے ہیں۔
یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو چھوٹے فونٹ کے استعمال میں مشکل محسوس کرتے ہیں جبکہ بڑا فونٹ آنکھوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔
درحقیقت فونٹ کا سائز بدلنے کا فیچر تو عرصے سے اس ایپ میں موجود ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔
اس مقصد کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔
ایپ کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور سیٹنگز پر جائیں۔
سیٹنگز میں چیٹ کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں موجود سیٹنگز میں فونٹ سائز کا انتخاب کریں۔
ایسا کرنے پر اسمال، میڈیم اور لارج کے 3 آپشنز نظر آئیں گے جس میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
ویسے کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ واٹس ایپ میں روایتی فونٹ کو مونو اسپیس یا ٹائپ رائٹر فونٹ سے بھی بدل سکتے ہیں۔
یہ فونٹ تحریر کو زیادہ خوبصورت بناتا ہے اور اس کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت بھی نہیں۔
بس واٹس ایپ پر اپنے میسج کے آگے اور پیچھے 3 بار یہ سمبل ``` استعمال کریں۔