• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ویوو کا ایک اور سستا 5 جی فون آئی کیو او او زی 6

شائع March 17, 2022
زی 6 — فوٹو بشکریہ اے کیو او او
زی 6 — فوٹو بشکریہ اے کیو او او

ویوو کے ذیلی برانڈ آئی کیو او او کا سستا 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔

آئی کیو او او زی 6 فائیو جی میں 6.58 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر موجود ہے۔

آئی کیو او او زی 6 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے دیئے گئے ہیں۔

ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق فون میں 5 تہوں پر مشتمل لیکوئیڈ کولنگ سسٹم موجود ہے جو تھرملز کو زیادہ گرم نہیں ہونے دیتا۔

فون میں فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے جبکہ ہیڈفون جیک بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

آئی کیو او او زی 6 میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

جہاں 4 جی بی ریم والا ماڈل 203 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 6 جی بی ریم والا ورژن 223 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا فون 235 ڈالرز (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024