• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رئیل می کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون سی 31

شائع March 25, 2022
سی 31 — فوٹو بشکریہ رئیل می
سی 31 — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے سی سیریز کا ایک نیا انٹری لیول اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

رئیل می سی 31 کو سب سے پہلے انڈونیشیا میں متارف کرایا گیا ہے۔

اگر آپ کو علم نہیں تو جان لیں کہ رئیل می سی سیریز کم بجٹ فونز پر مشتمل ہے اور سی 31 بھی کم قیمت فون ہے۔

اس فون میں بڑے ڈسپلے کے ساتھ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جبکہ بیٹری کا حجم بھی مناسب ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی دی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر یو ایس او سی کا ٹی 512 اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

سی 31 میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی

اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ میکرو اور بلیک اینڈ وائٹ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ان دونوں کیمروں کے میگا پکسل ریزولوشنز نہیں بتائے گئے مگر ممکنہ طور پر وہ 2 میگا پکسل سنسرز سے لیس ہوں گے۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل یو آئی آر ایڈیشن سے کیا گیا ہے۔

ڈوئل سم، 4 جی کنکٹویٹی، ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.0 اور جی پی ایس دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

اس فون کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 111 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی ایک سو روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 115 ڈالرز (20 ہزار 8 سو پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

دونوں ورژنز کی قیمت میں اتنا کم فرق کیوں ہے یہ واضح نہیں مگر بظاہر 4 جی بی والا ماڈل زیادہ بہتر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024