• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ویوو کا نیا اسمارٹ فون آئی کیو او او یو 5 ایکس پیش

شائع March 27, 2022
یو 5 ایکس — فوٹو بشکریہ آئی کیو او او
یو 5 ایکس — فوٹو بشکریہ آئی کیو او او

ویوو کے ذیلی برانڈ آئی کیو او او کا نیا اسمارٹ فون آئی کیو او او یو 5 ایکس متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے آئی کیو او او یو 5 کو دسمبر 2021 میں متعارف کرایا تھا جس میں 5 جی بی سپورٹ موجود تھی مگر ایکس ماڈل 4 جی سپورٹ تک محدود ہے اور اسی لیے قیمت بھی کم رکھی گئی ہے۔

آئی کیو او او یو 5 ایکس میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس اوشین سے کیا گیا ہے۔

فون میں 4 اور 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک ٹی بی تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

یو 5 ایکس میں 6.51 انچ کا اایچ ڈی پلس ایل سی دی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے جبکہ ہیڈفون جیک بھی دیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا 4 جی بی ریم والا ماڈل 899 یوآن (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا ورژن 1099 یوآن (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024