• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاکستان نے کورونا کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اقوام متحدہ

شائع March 29, 2022
پاکستان میں ویکسین کی متوقع خوراکوں کی فراہمی آبادی کے 112.25 فیصد ہے— فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں ویکسین کی متوقع خوراکوں کی فراہمی آبادی کے 112.25 فیصد ہے— فائل فوٹو: اے پی

اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں خاصی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی تیار کردہ تجزیاتی رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ 2022 تک ملک میں 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا خرچہ ملک میں صحت کے مجموعی اخراجات کا 13.95 فیصد تھا۔

یو این ڈی پی نے اسے قابل استطاعت ہونے کے گرین زون میں شامل کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ملک کا نظامِ صحت اضافی بوجھ اٹھا سکتا ہے، پاکستان کا کورونا رسک انڈیکس 5.3 ہے، جسے بلند شرح سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین مہم کا ملک گیر آغاز

23 مارچ کو بھارت کی 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا خرچہ ملک کے موجودہ صحت کے اخراجات کا 8.65 فیصد تھا اور یہاں کورونا کا رسک انڈیکس 4.6 ہے جیسے متوسط تصور کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں ویکسین کی متوقع خوراکوں کی فراہمی آبادی کے لحاظ سے 112.25 فیصد ہے جبکہ آبادی کے 107.15 فیصد کے تناسب سے ویکسین کی خوراکیں موصول ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں متوقع ویکسین کی مجموعی خوراکوں کی شرح آبادی کے لحاظ سے 200.78 فیصد ہے جبکہ آبادی کے تناسب سے 142.57 فیصد ویکسینز موصول ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم کی موجودگی کا انکشاف

یونیسیف اور ویکسین اتحاد گاوی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہےکہ ویکسین کی خوراک کی اوسط عالمی قیمت 2 سے 40 ڈالر کے درمیان ہے جبکہ ضائع شدہ ویکسین کا حساب کتاب کرنے کے بعد 2 خوراکوں کی تقسیم کی لاگت 3.70 ڈالر فی کس ہے۔

یہ کم آمدن والے ممالک کے لیے ایک اہم مالیاتی بوجھ کی نشاندہی کرتا ہے جہاں فی کس صحت کے سالانہ اخراجات 41 ڈالر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024