• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

کیرون پولارڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع April 21, 2022
کیرون پولارڈ نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے — فائل فوٹو: رائٹرز
کیرون پولارڈ نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے — فائل فوٹو: رائٹرز

محدود اوورز کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ آل راؤنڈر نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور ٹوئٹر پر محض چند الفاظ کے ذریعے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پولارڈ نے منجریکر کی درگت بنا دی

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے آج انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

پولارڈ نے کہا کہ 10 سال کی عمر سے میرا خواب تھا کہ میں ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کروں اور میں ٹی 20 اور ون ڈے کھیل کے دونوں فارمیٹس میں 15 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

پولارڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی نہیں کی لیکن 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

انہیں 2019 میں وائٹ بال کرکٹ کی قیادت سونپی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نارائن اور پولارڈ کی ویسٹ انڈین اسکواڈ میں واپسی

پولارڈ نے کہا کہ مجھے آج بھی اپنے بچپن کے ہیرو برائن لارا کی زیر قیادت 2007 میں ڈیبیو کرنے کا لمحہ یاد ہے، یہ میرون رنگ کی جرسی پہننا اور عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا بہت اعزاز کی بات تھی۔

پولارڈ نے آخری مرتبہ رواں سال فروری میں دورہ بھارت میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024