• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فہد مصطفیٰ نے ’جیتو پاکستان‘ کی کامیابی کا راز بتا دیا

شائع April 22, 2022
عوام کی پسندیدگی کی وجہ سے شو کامیاب ہے، میزبان—فوٹو: انسٹاگرام
عوام کی پسندیدگی کی وجہ سے شو کامیاب ہے، میزبان—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے تقریبا ایک دہائی سے مسلسل نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے اسے عوامی شو قرار دیا ہے اور کہا کہ گیم شو کی کامیابی عام لوگوں کی وجہ سے ہوئی۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ انہیں ’جیتو پاکستان‘ شو کرتے ہوئے 9 سال گزر چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران انہیں متعدد بار لگا کہ ان کا شو ناکام ہوکر بند ہوجائے گا۔

اداکار و میزبان کے مطابق انہیں نہ صرف ہر سال یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کا شو اگلے سال بند ہوجائے گا، بلکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ان کا اپنا دل بھی شو کی میزبانی کرنے سے بھر گیا تھا۔

فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ تقریبا 9 سال کے دوران کبھی وہ بہت مایوس ہوئے، کبھی انہیں تھکاوٹ ہوئی، کبھی ان کا دل شو سے بھر گیا، کبھی انہوں نے شو کی میزبانی چھوڑ دینے کا بھی سوچا مگر اس کے باوجود ان کا شو ہر سال اور ہر روز مزید بہتر اور مضبوط بنتا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ شو کے حوالے سے بہت زیادہ منصوبہ بندی نہیں کرتے، کیوں کہ ان کا شو لائیو چل رہا ہوتا ہے اور براہ راست شو کے لیے منصوبہ بندی کسی کام نہیں آتی۔

ان کے مطابق براہ راست شو کے درمیان میزبان کو متحرک رہنا پڑتاہے، انہیں تیزی سے اور حاضر دماغی سے معاملات چلاتے پڑتے ہیں۔

انہوں نے خود بھی اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کے شو کو تقریبا ایک دہائی ہوچکی۔

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ کی فلموں پر تبصرہ لکھنے والے افراد سے درخواست

وہ ’جیتو پاکستان‘ کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا تجربہ بھی قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگرچہ ان کے شو کی ٹکر کے کئی گیم شوز آئے مگر سب دو سے تین سال کے اندر بند ہوگئے اور ان کا شو ہر سال مزید مضبوط بن جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے شو کی کامیابی کو عام لوگوں سے جوڑا اور کہا کہ ان کے شو کو عام لوگ دیکھتے ہیں، وہی شرکت کرتے ہیں اور وہی ان کے شو کو کامیاب بناتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے شو میں ’جیتو پاکستان لیگ‘ نامی سیگمنٹ شامل کرنے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ سیگمنٹ کو 2020 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کورونا کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، جسے کافی پسند کیا گیا۔

مذکورہ سیگمنٹ کے تحت شوبز اور معروف شخصیات پر مبنی دو مختلف ٹیموں کے درمیان پروگرام میں کھانے پینے یا دوسرے کھیل کے مقابلے کروائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فہد مصطفیٰ میں اتنی تبدیلی کیسے آئی؟

مذکورہ سیگمنٹ میں شوبز شخصیات مقابلے میں حصہ نہیں لیتیں بلکہ وہ اپنی ٹیم منتخب کرکے انہیں کھیلنے کی دعوت دیتی ہیں اور وہ شخصیات اپنی ٹیم کی چھا کھیلنے کے لیے ہمت بڑھاتی رہتی ہیں اور پھر جیتنے والی ٹیم کو انعامات دیے جاتے ہیں۔

جیتو پاکستان میں یومیہ لاکھوں روپے اور ماہانہ کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں، جس وجہ سے شو عام افراد میں بھی مقبول ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024