• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پوکو کا نیا فلیگ شپ فون ایف 4 جی ٹی

شائع April 28, 2022
ایف 4 جی ٹی — فوٹو بشکریہ پوکو
ایف 4 جی ٹی — فوٹو بشکریہ پوکو

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون متعارف کرادیا ہے۔

پوکو ایف 4 جی ٹی فلیگ شپ پراسیسر اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 سے لیس ہے۔

طاقتور پراسیسر کے ساتھ لیکوئیڈ کول 3.0 ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے تاکہ ڈیوائس کو ٹھنڈا رکھا جاسکے۔

ایف 4 جی ٹی میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے موجود ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ہائی فریکوئنسی پی ڈبلیو ایم ڈیمنگ سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

پوکو ایف سیریز کے دیگر فونز کی طرح اس نئے فون میں بھی گیمنگ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اضافی کنٹرولز شولڈر بٹنز کی شکل میں فراہم کیے گئے ہیں۔

8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن فون کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

فون کی ایک خاص بات اس کی چارجنگ اسپیڈ بھی ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

پوکو ایف 4 جی بی اس کمپنی کا اب تک کا سب سے تیزترین چارجنگ فون ہے۔

فون کی 4700 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 128 واٹ ہائپر چارج سسٹم سپورٹ موجود ہے اور فون کو صفر سے 100 فیصد چارج ہونے میں محض 17 منٹ لگتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک چارجنگ موڈ بھی ہے جو اتنا تیزرفتار نہیں مگر بیٹری چارج کرنے کے لیے 27 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا۔

جہاں تک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے تو بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہپے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

اس سیٹ اپ میں ایک فلیکر سنسر بھی دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی ریم اسٹوریج والا ماڈل 600 یورو (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 700 یورو (ایک لاکھ 36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024