• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

نوشہرہ: آئل ڈپو میں لگنے والی آگ نے 20 ٹینکرز کو لپیٹ میں لے لیا

شائع May 1, 2022
واقعے کی ویڈیو میں لوگوں کو باہر بھاگتے اور آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
واقعے کی ویڈیو میں لوگوں کو باہر بھاگتے اور آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بڑی آتشزدگی کے سبب تروجبہ آئل ڈپو میں کھڑے 20 آئل ٹینکرز جل گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور ریسکیو 1122 کے حکام نے کہا کہ آگ دوپہر 3 بجے لگی جس پر رات گئے تک قابو پایا گیا۔

تاہم پولیس اور ریسکیو 1122 حکام نے آگ لگنے کی وجوہات کی بارے میں نہیں بتایا، واقعے کی ایک آن لائن وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈپو کے احاطے میں متعدد ٹینکرز کھڑے تھے جن میں سے چند آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

واقعے کی ایک اور وڈیو میں لوگوں کو باہر بھاگتے اور آئل ڈپو سے آگ کے شعلے بھڑکتے اور دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں آگ لگنے کے متعدد واقعات، 4 افراد ہلاک 180 زخمی

ریسکیو عہدیدار نے کہا کہ آگ بجھانے والی کم از کم 20 گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا جبکہ چارسدہ، مردان اور پشاور سے بھی آگ بجھانے والی گاڑیاں طلب کی گئیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے والے مقام پر اکثر ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز مقیم ہوتے ہیں لیکن واقعے کے وقت یہ جگہ تقریباً خالی تھی کیونکہ زیادہ تر ڈرائیورز عید کے لیے اپنے اپنے گھروں کو جاچکے تھے۔

انہوں نے آگ سے ہونے والے نقصان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا: 'جنگلات میں لگی آگ سے تقریباً 3 ارب جانور ہلاک یا دربدر ہوئے'

تاہم ریسکیو 1122 کے قبل ازیں جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے وقت آئل ڈپو کے احاطے میں 150 ٹینکرز کھڑے تھے، جن میں سے تقریباً 20 آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024