• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

اب واٹس ایپ گروپ میں زیادہ ارکان کو شامل کرنا ممکن

شائع May 7, 2022
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے گروپ ایڈمن کی سہولت کے لیے کسی بھی گروپ میں میمبرز کی استعداد بڑھادی،

واٹس ایپ پر اب تک ہر گروپ میں صرف 256 ارکان کو ہی شامل کیا جا سکتا تھا مگر اب کسی بھی گروپ میں ارکان کی تعداد دگنی کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق انتظامیہ نے نیا فیچر 5 مئی کو متعارف کرادیا، تاہم فوری طور پر دنیا بھر کے صارفین مذکورہ فیچر تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایک سے ڈیڑھ ہفتہ انتظار کرنا پڑے گا، جس کے بعد تقریبا تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کو اگرچہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم فوری طور پر اس سے برازیل سمیت دیگر چند ممالک کے لوگ استعمال نہیں کر پائیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے 5 مئی کو واٹس ایپ گروپ میں ارکان کی تعداد 256 سے بڑھا کر 512 تک کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جسے تمام صارفین تک دستیاب ہونے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، واٹس ایپ کا میسیج ’ری ایکشن‘ فیچر متعارف

مذکورہ فیچر کے علاوہ واٹس ایپ نے حال ہی میں کسی بھی میسیج پر ’ری ایکشن‘ کے ذریعے رائے کا اظہار کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

واتس ایپ پر ری ایکشن فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

فیچر متعارف ہونے کے بعد ہر صارف کو میسیج دیکھتے وقت وہاں ایموجیز کے نشانات دکھائی دیں گے اور وہ اپنی پسند کے ایموجی سے رائے کا اظہار کر سکے گا۔

صارف کسی بھی میسیج کو منتخب کرکے اسے ٹیپ کرے گا تو ایموجیز کا سیکشن کھلے گا اور صارف اپنی پسند کے ری ایکشن کو کلک کرکے اپنی رائے کا اظہار کر سکے گا۔

اور مذکورہ فیچر کو بھی دنیا بھر کے صارفین کو استعمال کرنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک رسائی ملنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024