• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عامر لیاقت کی ویڈیوز میں نے نہیں، کسی تیسرے شخص نے بنائیں، دانیہ شاہ

شائع May 13, 2022
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں—اسکرین شاٹ
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں—اسکرین شاٹ

رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ شوہر کی وائرل ہونے والی مبینہ برہنہ ویڈیوز انہوں نے نہیں، کسی تیسرے نے بنائیں اور انہیں بھی اس شخص نے ویڈیوز بھیجیں۔

دانیہ شاہ نے ’نیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، ان کے پاس شوہر کی اسی طرح کی صرف ایک ویڈیو ہے جب کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز انہیں کسی تیسرے شخص نے بھیجی تھیں۔

میزبان کے سوال پر دانیہ شاہ نے ویڈیو بھیجنے والے شخص کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کی ویڈیوز انہوں نے نہیں بنائیں، وہ ویڈیو ظاہری طور پر کسی تیسرے شخص نے بنائیں۔

دانیہ شاہ نے تین ماہ قبل عامر لیاقت سے شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دانیہ شاہ نے تین ماہ قبل عامر لیاقت سے شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ عامر لیاقت کو جب بھی کسی اور کی ضرورت ہوتی تھی تو انہیں وہ گھر سے باہر شاپنگ کے لیے بھیج دیتے تھے اور آنے سے قبل فون کرنے کی ہدایات دیتے تھے۔

دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت نے شادی کے دوسرے دن ہی ان پر تشدد کرنا شروع کیا تھا اور انہیں اس وقت ہی معلوم ہوچکا تھا کہ وہ نشہ کرتے ہیں مگر وہ خاموش رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

ان کے مطابق انہیں بیوٹی پارلر اور سیلون کے ذریعے خوبصورت بنا کر ٹی وی پر پیش کیا جاتا رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں موبائل فون بھی استعمال نہیں کرتے تھے، وہ اس وقت ہی فون استعمال کرتی تھیں، جب ان کے شوہر ان سے دور جاتے تھے۔

اس سے قبل بھی دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر متعدد الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شوہر انہیں فحش ویڈیوز بنانے کا کہتے تھے، ان پر تشدد کرتے تھے، انہیں نماز پڑھنے سے روکتے اور اچھا لباس پننے سے بھی منع کرتے تھے۔

دونوں کی عمر میں 31 سال کا فرق ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی عمر میں 31 سال کا فرق ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے متعدد انٹرویوز میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت سے فروری 2022 میں شادی کے وقت ان کی عمر 18 نہیں بلکہ 15 برس تھی اور انہوں نے ٹی وی میزبان کے دباؤ کی وجہ سے عمر بڑھاکر لکھوائی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ ’سید‘ نہیں بلکہ ’ملک‘ ہیں اور عامر لیاقت نے انہیں ’سید‘ کہلوانے کا کہا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے الزامات مسترد کردیے

دانیہ شاہ نے گزشتہ ہفتے 7 مئی کو پنجاب کے شہر بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

عامر لیاقت نے بھی دانیہ شاہ کی متعدد مبینہ آڈیوز جاری کی ہیں، جن میں انہیں دوسرے افراد سے نامناسب باتیں کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

دونوں نے فروری 2022 میں شادی کی تھی اور محض تین ماہ بعد ہی دونوں نے ایک دوسرے پر شرمناک الزامات لگاکر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کا نامناسب مواد بھی شیئر کیا۔

دونوں کو گزشتہ ماہ تک ایک ساتھ خوش دیکھا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کو گزشتہ ماہ تک ایک ساتھ خوش دیکھا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

M. Saeed May 14, 2022 01:31pm
There must be some common ground for both, to be so odd and open!

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024