• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

24 ویں ’یومِ تکبیر‘ پر وزیر اعظم کا پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کا عزم

شائع May 28, 2022
وزیر اعظم نے ان سب سے تشکر کا اظہار کیا جنہوں نے ملک کا ’ناقابل تسخیر‘ دفاع کیا— فوٹو: اے پی پی
وزیر اعظم نے ان سب سے تشکر کا اظہار کیا جنہوں نے ملک کا ’ناقابل تسخیر‘ دفاع کیا— فوٹو: اے پی پی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامیاب جوہری تجربے کو 24 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط اقتصادی قوت بنانے کا عزم کیا ہے۔

یومِ تکبیر وہ دن ہے جب پاکستان جوہری طاقت بنا تھا، اس دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ ’ 1998 میں آج کے دن وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے جرأت مندی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو جوہری طاقت بنایا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم نے پاکستان کو اقتصادی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوم تکبیر: 28 مئی جوہری ہتھیاروں سے متعلق پاکستانی تاریخ کا اہم دن

وزیر اعظم نے ان سب سے تشکر کا اظہار کیا جنہوں نے ملک کا ’ناقابل تسخیر‘ دفاع کیا۔

اس موقع پر دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ ’ 1998 میں جوہری تجربے کا مظاہرہ صرف ملک کی سالمیت کے تحفظ، آزادی اور خودداری کے عزم کے لیے نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ جنوبی ایشیا میں حکمت عملی کے توازن کو برقرار رکھنے کا عزم بھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ’ پاکستان نے کسی بھی شکل میں جارحیت یا مہم جوئی سے بچنے کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی امن اور استحکام کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، شہباز شریف

بیان میں کہا گیا کہ’ پاکستان تمام ریاستوں کے لیے عدم امتیاز اور مساوی تحفظ کے اصولوں پر مبنی عالمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں شراکت دار ہے‘۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ’پاکستان جوہری ہتھیاری کی برآمدات کو کنٹرول کرنے، اس کے تحفظ اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے وسیع معیارات کو تسلیم کرتاہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی سے متعلق علاقائی خدشات پاکستان کی اسٹریٹجک رسٹرینٹ رجیم ( ایس آر آر) کو نمایاں کرتی ہے، جس میں تنازع کشمیر، جوہری اور میزائلوں کی روک تھام اور روایتی توازن سمیت تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے سائنسدانوں، انجینئر اور ٹیکنشنز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے’ پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنایا‘۔

یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر: ’اگر کرپٹ ہوتا تو 5 ارب ڈالر کی پیشکش قبول کر لیتا‘

دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان میں توانائی، پانی اور خوراک کی حفاظت، تعلیم، صحت، زراعت اور صنعتی شعبوں میں پاکستان کے ایٹمی ٹیکنالوجی کے فائدہ مند استعمال کو بھی اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی جوہری پاور پلانٹ یونٹ-3 کو اس سال کے شروع میں کامیابی کے ساتھ قومی گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) ملک بھر میں کینسر کے 20 ہسپتال چلا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس ان نیوکلیئر سیکیورٹی، جسے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے تسلیم کیا ہے کہ جوہری سیکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی تربیت فراہم کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024