• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

میری اور بیٹی سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے، ملک ریاض

شائع June 6, 2022
ملک ریاض نے اس معاملے کو قانونی طریقے سے لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا۔— فوٹو: رائٹرز
ملک ریاض نے اس معاملے کو قانونی طریقے سے لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا۔— فوٹو: رائٹرز

رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض نے اپنی اور بیٹی سے منسوب آڈیو کلپ کو جعلی قرار دے دیا جس میں مبینہ طور پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان سے متعلق گفتگو کی جارہی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے قانونی جنگ کے ذریعے اس سازش کے پسِ پردہ لوگوں کو تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں عطااللہ تارڑ اور اعظمیٰ بخاری نے ایک نیوز کانفرنس میں یہ آڈیو کلپ چلایا تھا ساتھ ہی فرح پر سابق وزیراعظم کی مبینہ بد عنوانیوں کے لیے 'فرنٹ وومین' ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد ملک ریاض کی جانب سے یہ وضاحت سامنے آئی۔

ٹوئٹر بیان میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ من گھڑت آڈیو بیان پر کوئی تعجب نہیں ہے، خاص طور پر جب جدید ٹیکنالوجی 'ڈیپ فیک' موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی جماعت کی سیاسی مہم میں شمولیت کی کوئی خواہش نہیں لیکن میرے لیے یہ خوفناک حقیقت ہے کہ میری آواز کا غلط حوالہ دے کر سیاسی اور انفرادی فائدے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اور اپنے اہلِ خانہ پر کیے جانے والے ان مسلسل حملوں کو نفرت سے دیکھتے ہیں۔

ملک ریاض نے اس معاملے کو قانونی طریقے سے لڑنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خلاف سازش کرنے والے افراد کو تلاش کرنے کے لیے تمام تر قانونی راستے اختیار کروں گا'۔

مزید پڑھیں: فرح خان ایشیا کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث ہے، مسلم لیگ(ن)

ان کا کہنا تھا کہ جعلی مواد پھیلانے میں معاونت کرنے والے اور بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے آڈیو کلپ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر الزمات کے حوالے سے سوال کیا کیا تھا۔

فرخ حبیب نے کہا تھا کہ آڈیو کلپ میں گفتگو کا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی پارٹی رہنما یا نمائندہ اس میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی کردارکشی میں ملوث لوگ اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں، فرخ حبیب

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں کیونکہ والد اور بیٹی کے درمیان بات چیت کو ہم سے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔

آڈیو کلپ

مذکورہ آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتاتی ہیں کہ فرح خان نے انہیں فون کرکے بتایا تھا کہ خاتون اول نے ان سے تین قیراط والی ہیرے کی انگوٹھی قبول نہ کرنے کو کہا تھا، انہوں نے فرح کے حوالے سے کہا کہ وہ انگوٹھی واپس لینے کو کہہ رہی ہے کہ ’مجھے ایسی عام چیز پسند نہیں ہے‘۔

پھر پراپرٹی ٹائیکون اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ وہ اسے دے دیں جو وہ مانگ رہی ہیں، اس پر بیٹی جواب دیتی ہیں کہ میں نے فرح کو پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے کی پیشکش کی ہے جس کی قیمت ایک کروڑ روپے ہوگی، وہ کہتی ہیں کہ آپ کی فرح کے ساتھ ملاقات ہفتہ کو طے ہے اس لیے اس سے پہلے انگوٹھی کا بندوبست ہو جانا چاہیے'۔

مزید پڑھیں: فرح خان ایشیا کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث ہے، مسلم لیگ(ن)

مبینہ طور پر ملک ریاض نے اپنی بیٹی سے انگوٹھی کا آرڈر دینے کو کہا جس پر وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ایسا کر دیا تھا اور اگلے دن اسے ڈیلیور کر دیا جائے گا۔

بیٹی کو اپنے باپ کو یہ بھی کہتے ہوئے بھی سنا جاتا ہے کہ ان کی سائٹ (رہائشی سوسائٹی بنانے کے لیے) جگہ کے تالے صبح کھل جائیں گے۔

فرح کا نام لیے بغیر انہوں نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فون کیا تھا، اس بات کی گارنٹی دی تھی کہ وہ اس منفی رپورٹ کو ہٹا دیں گے جو بظاہر ہاؤسنگ اسکیم سائٹ کے بارے میں جمع کرائی گئی تھی اور وہ وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا خط بھی ان تک پہنچا دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024