• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کریلے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

شائع June 15, 2022
کریلوں کے کئی طبی فوائد ہوتے ہیں، غذائی ماہرین—فوٹو: شٹر اسٹاک
کریلوں کے کئی طبی فوائد ہوتے ہیں، غذائی ماہرین—فوٹو: شٹر اسٹاک

کریلوں کی سبزی عام طور پر کم عمر افراد کو اچھی نہیں لگتی، تاہم کچھ بڑی عمر کے لوگ بھی اس سبزی کے کڑوے پن کی وجہ سے اسے پسند نہیں کرتے۔

اگرچہ کریلوں کو اچھی طرح پکایا جائے تو پکنے کے بعد بھی ان میں کڑواہٹ رہتی ہے لیکن اگر کوئی ماہر شخص انہیں تیار کرے تو لوگ انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

کریلوں کو کھانے والے افراد جہاں خود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں، وہیں انہیں کھانے سے کئی طرح کے حیران کن طبی فوائد بھی ہیں۔

ماہرین صحت اور غذائیت کے مطابق کریلوں میں آئرن، میگنیشم، پوٹاشیم، وٹامن سی، کیلیشیم، فائبر، فاسفورس، زنک اور دیگر اجزا اچھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس وجہ سے اس سبزی کے حیران کن فوائد ہوتے ہیں۔

وزن کم کرنے اور نظام ہاضمہ کے لیے بہتر

فائبر، سیلولوز اور زنک جیسے اجزا سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلا نظام ہاضمہ کے لیے اینٹی بائیوٹک کی دوا کا کام کرتا ہے۔

کریلا قبض سے نجات دلانے سمیت نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے علاوہ پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑوں اور قبض کا سبب بننے والے انفکیشنز کا خاتمہ کرتا ہے۔

شگر میں کمی

غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں میں گلائکوسائیڈ، چارنٹین، وائیسین، کیراویلوسائیڈز، اور پولی پیپٹائڈ پی (پلانٹ انسولین) کی بھاری مقدار ہونے کی وجہ سے یہ بلڈ شگر کو نارمل سطح پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ کریلے مسلز کے سیلز کو بھی نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جگر کی صفائی

ماہرین کے مطابق کریلوں کو ایک اہم کام جگر کی صفائی کرنا بھی ہے، اس میں شامل اجزا جہاں جگر کی صفائی کرتے ہیں، وہاں یہ جگر اور پٹھوں کے علاوہ دیگر جسمانی چربی کو بھی ہٹانے میں مفید ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

کریلے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور سبزی ہے جو کہ میٹابولزم اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے جس سے جسمانی وزن میں جلد کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائے

کریلے کا جوس اکثر پینا جسمانی اسٹینما بہتر کرتا ہے جبکہ جسمانی توانائی کو بھی بڑھاتا ہے اور ہاں اس کا استعمال نیند کا معیار بھی بہتر کرتا ہے۔

خون کی صفائی

جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے طھرپور ہونے کی وجہ سے کریلے کا جوس خون کی صفائی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024