• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہیکرز امریکی کرپٹو کمپنی 'ہارمونی' سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

شائع June 24, 2022
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکا کی کرپٹو کرنسی کمپنی ہارمونی نے کہا ہے کہ چور ان کی اہم مصنوعات سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیات کے ڈیجیٹل سکے لے اڑے ہیں، ہیکرز طویل عرصے سے اس شعبے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہارمونی نے ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے لیے بلاک چین کو تیار کیا ہے، یہ کمپنی بینکاری اور 'نان فن جیبل ٹوکن' کے روایتی طریقے سے ہٹ کر قرض اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے۔

کیلیفورنیا کی کمپنی نے بتایا کہ چوری سے 'ہاریزن برج' متاثر ہوا ہے جوکرپٹو کو مختلف بلاک چینز کے درمیان منتقل کرتا ہے، یہ سافٹ وئیر بٹ کوائن اور ایتھر جیسے 'ڈیجیٹل ٹوکنز' کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے خطرات، فوائد سے زیادہ ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

برطانیہ کی بلاک چین تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق طویل عرصے سے کرپٹو کمپنیاں چوریوں کا نشانہ بن رہی ہیں، 2022 میں اب تک برجز سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم چوری کی جاچکی ہے۔

ہارمونی نے ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ وہ متعلقہ حکام اور فرانزک کے ماہرین کے ساتھ مجرموں کی شناخت اور چوری شدہ فنڈ کو واپس لینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ایلپٹک نے بتایا کہ ہیکرز نے ہارمونی کمپنی سے مختلف کرپٹو کرنسیاں چرائی ہیں جن میں ایتھر، ٹیتھر اور یو ایس ڈی کوائن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کی آزادی متاثر ہے، رپورٹ

مارچ میں ہیکرز نے تقریبا 61 کروڑ روپے مالیت کی کرپٹوکرنسیاں 'رونن برج' سے چرائی تھیں جس سے 'ایگزی انفنیٹی گیم' میں کرپٹو کے تبادلے کے لیے متنقل کیا گیا، امریکا نے اس چوری کا الزام شمالی کوریا کے ہیکرز پر عائد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024