• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

ماس ریسلنگ ورلڈ چمپئن شپ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

شائع June 24, 2022
پاکستان کے کھلاڑیوں نے ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی —فوٹو: ابوبکر
پاکستان کے کھلاڑیوں نے ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی —فوٹو: ابوبکر

پاکستان کے ریسلرز نے ماس ریسلنگ ورلڈ چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

چوتھی ورلڈ ماس ریسلنگ چمپئن شپ میں پاکستان کے قومی ریسلرز نے شان دار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو ریسلنگ کی رنگ سے خوشی کی خبر دے دی۔

پاکستان کے علی اظہر نے70 کلو گرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیت لیا، وقاص افضل اور محمد سعد نے اسی کیٹگری میں سلور میڈلز حاصل کیے۔

ماس ریسلنگ ورلڈ چمپیئن کے 65 کلوگرام کی کیٹگری میں شیراز علی نے برانز میڈل حاصل کیا، 90 کلوگرام کیٹگری میں محمد عالم نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا—فوٹو: ابوبکر
پاکستان کے کھلاڑیوں نے ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا—فوٹو: ابوبکر

اس طرح پاکستان کی ویمن ریسلرز بھی پیچھی نہیں رہیں، ہمت اور حوصلے کے ساتھ پاکستانی قومی کھلاڑی نتاشا امانی خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

—فوٹو: ابوبکر
—فوٹو: ابوبکر

ورلڈ میس ریسلنگ چمپئن شپ میں روس نے پہلی پوزیشن حاصل کی، کرغستان نے دوسری اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

—فوٹو: ابوبکر
—فوٹو: ابوبکر

تاہم، ورلڈ میس ریسلنگ چمپئن شپ میں 45 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی اسی طرح پاکستان سے تعلق رکھنے والے 10 ماس ریسلرز نے عالمی سطح کے مقابلے میں شرکت کی۔

ورلڈ میس ریسلنگ چمپئن شپ میں 45 ممالک کے اتھلیٹس نے شرکت کی —فوٹو: ابوبکر
ورلڈ میس ریسلنگ چمپئن شپ میں 45 ممالک کے اتھلیٹس نے شرکت کی —فوٹو: ابوبکر

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024