• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

شیاؤمی نے ایس سیریز کے دو فونز پیش کردیے

شائع July 4, 2022
فونز کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: شیاؤمی
فونز کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: شیاؤمی

چینی موبائل کمپنی شیاؤمی نے مقبول ترین ’ایس سیریز‘ کے تین فونز 12 ایس اور 12 ایس پرو فروخت کے لیے پیش کردیے۔

دونوں فونز کو مختلف ماڈیولز اور ایکسیسیریز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور ان میں چپ اور سافٹ ویئرز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

’12 ایس‘

’12 ایس‘کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی
’12 ایس‘کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے—فوٹو: شیاؤمی

اس فون کو 8۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اسے 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 128، 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 8 پلس کی جنریشن ون کی چپ دی گئی ہے جب کہ اس میں ایںڈرائڈ 12 او ایس اور ایم آئی یو آئی 13 کا سافٹ ویئر دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 13 اور تیسرا 5 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

12 ایس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون میں 50 واٹ کا فاسٹ چارجر 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 570 سے 600 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

’12 ایس پرو‘

12 ایس پرو کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: شیاؤمی
12 ایس پرو کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: شیاؤمی

اس فون میں 73۔6 انچ کی ایل پی ٹی او ایمولیڈ اسکرین دی گئی ہے اور اسے بھی 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 128، 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اگرچہ 12 ایس پرو کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 13 اور تیسرا 5 میگا پکسل کا ہے، تاہم اس میں 50 میگا پکسل کا شوٹر بھی دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس موبائل کے بیک کے کیمروں میں وائڈ اینگل شوٹر فیچر کے علاوہ، الٹراوائڈ لینس اور آپٹیکل زوم کے فیچر کے ساتھ ٹیلی فوٹو کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

12 ایس پرو میں بھی 50 واٹ کا فاسٹ چارجر 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 600 سے 700 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024