• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کا ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع July 17, 2022
بلے باز تمیم اقبال نے اپنے فیس بک پیج پر مختصر پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ٹی 20  انٹرنیشنل سے مجھے رٹائر تصور کیا جائے، —فائل فوٹو: آئی سی سی
بلے باز تمیم اقبال نے اپنے فیس بک پیج پر مختصر پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 انٹرنیشنل سے مجھے رٹائر تصور کیا جائے، —فائل فوٹو: آئی سی سی

بنگلہ دیش کے مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شان دار کامیابی کے بعد ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے اسٹار بلے باز تمیم اقبال نے اپنے فیس بک پیج پر مختصر اعلان میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'آج سے مجھے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر تصور کیا جائے'۔

بلے باز تمیم اقبال کا یہ اعلان بنگلہ دیش کی سیریز کے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ فتح کے فوراً بعد سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ: بابر کی شاندار سنچری، پاکستانی ٹیم 218 پر آؤٹ، سری لنکا کو 40 رنز کی برتری

تمیم اقبال نے2007 میں ٹی20 بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا اور بنگلہ دیش کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے 74 میچوں میں 24.65 کی اوسط اور 117.47اسٹرائیک ریٹ سے ایک ہزار 701 رنز بنائے، 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمان کے خلاف ان کی 103 رنز کی اننگز ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کی طویل اننگز اور واحد سنچری ہے۔

تمیم اقبال کا ویسٹ انڈیز کا حالیہ دورہ شان دار رہا اور دوسرے ون ڈے میں آؤٹ ہوئے بغیر 50 رنز کی اننگز کے ساتھ تین میچوں میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 117رنز بنا ایک روزہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

بائیں ہاتھ کے مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال کی طرف سے ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ اچانک یا حیران کن نہیں کیونکہ اس سے قبل رواں برس جنوری میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ٹی20 سے 6 ماہ تک عارضی بریک لیں گے۔

اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال عمان اور متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اس امید کے ساتھ اپنے نام رضاکارانہ طور پر واپس لے لیا تھا کہ نئے کھلاڑی عالمی ایونٹ میں ذمہ داری سنبھالیں گے۔

33 سالہ بلے باز نے ون ڈے فارمیٹ میں کپتان کے طور پر بنگال ٹائیگرز کی شان دار قیادت بھی کی اور 5 میں سے آخری 5 سیریز میں فتح حاصل کی، جس میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ میں دو یادگار کامیابیاں بھی شامل ہی ان دونوں سیریز میں تمیم اقبال نے بلے بازی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن کر اختتام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: `[گال ٹیسٹ: سری لنکا 222 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے دو وکٹوں پر 24 رنز][3]`

بنگلہ دیش اس وقت آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے اور بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

تمیم اقبال کھیل کے طویل فارمیٹس میں اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لیے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر رہے ہیں تاکہ بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان کو اگلے برس برصغیر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے مکمل تیاریوں کا موقع ملے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024