• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، سندھ کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

شائع July 18, 2022
ترجمان حیسکو نے بتایا طویل فاصلہ طے کرکے پانی لانے کی وجہ سےفائر ٹینڈرز کو سخت دشواری ہوئی—فائل فوٹو:ڈان
ترجمان حیسکو نے بتایا طویل فاصلہ طے کرکے پانی لانے کی وجہ سےفائر ٹینڈرز کو سخت دشواری ہوئی—فائل فوٹو:ڈان

ہالا ناکہ پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے گرڈ اسٹیشن میں اتوار کی رات 160 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے زیریں سندھ کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ترجمان نے بتایا کہ آگ 220 کےوی کے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں لگی، یہ ٹرانسفارمر حیدرآباد، ٹنڈوجام، ٹنڈو الہ یار، سلطان آباد، میرپورخاص ہالا اور مٹیاری گرڈ اسٹیشن کے 8 فیڈرز کو بجلی فراہم کرتا ہے۔

آگ پر قابو پانے کی کوششوں کےدوران طویل فاصلہ طے کرکے پانی لانے کی وجہ سےفائر ٹینڈرز کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 2 بڑے گرڈ اسٹیشنز میں نقائص کا انکشاف

ترجمان نے بتایا کہ گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فوم کے ذریعے آگ بجھانے والے فائر ٹینڈرز کی ضرورت تھی، کیونکہ ٹرانسفارمر میں 2000 لیٹر تیل موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے لیے انتظامیہ نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کی انتظامیہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے اپنے فائر ٹینڈر بھیجنے کو کہا تھا۔

آگ لگنے سے کئی شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن

این ٹی ڈی سی کے گرڈ اسٹیشن میں 160 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے زیریں سندھ کے کئی علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

آتشزدگی کے دوران حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر فواد سومرو بھی موقع پر پہنچ گئے تھے، اس موقع پر حیسکو حکام بھی موجود تھے، آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز کو بلایا گیا تھا، ڈی سی نے بتایا کہ یہ بڑی آگ تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024