• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دوسرے ٹیسٹ میں آغا سلمان کی ففٹی، پاکستان فالو آن سے بچنے میں کامیاب

شائع July 25, 2022
سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں بڑی برتری کی راہ ہموار کر لی ہے — فوٹو بشکریہ پاکستان کرکٹ
سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں بڑی برتری کی راہ ہموار کر لی ہے — فوٹو بشکریہ پاکستان کرکٹ
پاکستان کو دوسرے دن صبح وکٹ کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا — فوٹو بشکریہ پاکستان کرکٹ
پاکستان کو دوسرے دن صبح وکٹ کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا — فوٹو بشکریہ پاکستان کرکٹ

قومی ٹیم آغا سلمان کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں فالو آن سے بچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو نروشن ڈکویلا اور دونیتھ ویلاگے وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو دوسرے دن صبح وکٹ کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور نسیم شاہ نے ویلاگے کو چلتا کر کے سری لنکا کو ساتواں نقصان پہنچایا۔

ڈکویلا نے نصف سنچری مکمل کی لیکن 51 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ بھی نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

سری لنکا کی آخری دونوں وکٹیں یاسر شاہ نے حاصل کیں لیکن اس سے قبل ان دونوں وکٹوں نے قیمتی 45 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی اچھے اسکور تک رسائی یقینی بنائی۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 6 وکٹ پر 315 رنز

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 جبکہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور دوسری ہی گیند پر گزشتہ میچ کے ہیرو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے اسیتھا فرنینڈو کی وکٹ بن گئے۔

دوسری وکٹ کے لیے امام الحق اور کپتان بابر نے 35 رنز کی شراکت قائم کی لیکن کھانے کے وقفے کے بعد پراباتھ جے سوریا نے قومی کپتان کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔

امام نے محمد رضوان کے ساتھ بھی 29 رنز جوڑے لیکن 32 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی جبکہ 88 کے مجموعے پر پاکستان کو رضوان کی شکل میں چوتھا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس مرحلے پر فواد عالم کا ساتھ دینے آغا سلمان آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 31 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کے جرم میں 24 رنز بنانے والے فواد آؤٹ قرار پائے۔

آغا سلمان اور نواز نے مل کر اسکور 145 تک پہنچایا لیکن نواز بھی صرف 12 رنز بنانے کے بعد رمیش مینڈس کی اننگز میں تیسری وکٹ بن گئے۔

اس موقع پر پاکستان کو فالو آن کا خطرہ لاحق تھا لیکن آغا سلمان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو فالو آن کی خفت سے بھی بچا لیا۔

پاکستان نے اب تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ہیں اور اسے سری لنکا کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 194 رنز درکار ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024