• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 424 پوائنٹس کا اضافہ

شائع August 4, 2022
تجزیہ کاروں نے تیزی کے رجحان کی وجہ روپے کی تیزی سے بحالی اور عالمی ایکویٹی میں اضافے کو قرار دیا — فوٹو: پی ایس ایکس ویب سائٹ
تجزیہ کاروں نے تیزی کے رجحان کی وجہ روپے کی تیزی سے بحالی اور عالمی ایکویٹی میں اضافے کو قرار دیا — فوٹو: پی ایس ایکس ویب سائٹ

اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی اضافے کا جحان رہا اور تجزیہ کاروں نے تیزی کے رجحان کی وجہ روپے کی تیزی سے بحالی اور عالمی ایکویٹی میں اضافے کو قرار دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ صبح 10:44 بجے 424 پوائنٹس یا 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ 41 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں ریکارڈ بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 59 پیسے سستا ہوگیا

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے کہا کہ عالمی ایکویٹی میں اضافے اور روپے کی قدر میں تیزی سے بہتری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے آمدنی کے سیزن میں تیزی کا رجحان جاری رکھا۔

ان کے ان خیال کو انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے تحقیق کے سربراہ رضا جعفری نے شیئر کیا جنہوں نے کہا کہ روپے کی بحالی اسٹاک مارکیٹ میں بہتر جذبات کو فروغ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار پریشان کن سطح پر ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، وہ سرمایہ کار جو گزشتہ چند مہینوں میں دلچسپی کھو چکے تھے اب واپس چکر لگا رہے ہیں۔

گزشتہ روز مقامی کرنسی میں 9.59 روپے کا اضافہ ہوا جو کئی ہفتوں سے جاری سیاسی اور اقتصادی بحران کے بعد کئی دہائیوں میں ایک دن میں روپے کی قدر میں سب سے بڑا اضافہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے قرض کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے، آئی ایم ایف

احسن محنتی نے یہ بھی کہا کہ قرضوں کے چینی رول اوور اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے تمام پیشگی اقدامات مکمل کرنے کے بیان نے اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کے حوالے سے مثبت اور اہم کردار ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024