• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا

شائع August 6, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے—تصویر: شہباز شریف فیس بک
وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے—تصویر: شہباز شریف فیس بک

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔

دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے رقوم پرائم منسٹر ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر جی-12164 میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور وزیراعظم نے وزراتِ خزانہ کو فوری طور پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اس سلسلے میں وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح اہل پاکستان نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے ملک کے سب سے بڑے سیلاب کے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کر کے پوری دنیا میں ایک مثال قائم کی تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام باالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کے شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت میں قیامت صغری برپا کی ہے، بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی بے تحاشہ نقصانات ہوئے ہیں ،حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر 5 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ مشکلات میں گھرے ان پاکستانیوں کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں، سیلاب متاثرہ بھائیوں بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، صوبائی حکومتوں سے بھی گزارش کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں تاکہ امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جاسکے.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024