• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

خورشید شاہ فلموں میں ہیرو بننے کے خواہش مند نکلے

خورشید شاہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک
خورشید شاہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے فلموں میں ہیرو بننے کی خواہش ظاہر کردی، جس پر یونیورسٹی کی وائس چانلسر نے ان کی ہیروئن بننے کی حامی بھی بھرلی۔

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے سکھر میں اروڑ آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وہاں فلموں میں ہیرو بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کی وائس چانلسر ڈاکٹر ثمرین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ یونیورسٹی کے قیام کے مقصد میں میوزک بھی شامل ہو تاکہ یہ سیلف میڈ کالج بنے اور یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے اپنا روزگار خود تلاش کرسکیں۔

خورشید شاہ کی جانب سے میوزک کی تجویز دیے جانے پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے انہیں بتایا کہ وہ ہم ٹی وی کی سربراہ سلطانہ صدیقی کے ساتھ فلم میکنگ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، جس پر خورشید شاہ نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر بننے والی فلم میں وہ ہیرو بنیں گے۔

خورشید شاہ کی جانب سے فلم میں ہیرو بننے کی خواہش کا اظہار کرنے پر وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بھی انہیں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر وہ ہیرو ہوں گے تو پھر ہیروئن انہیں بننا پڑے گا۔

وی سی کے جواب پر خورشید شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو انہیں ڈاکٹر عاصم حسین مار ڈالیں گے گے۔

واضح رہے کہ اروڑ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Polaris Aug 13, 2022 01:57am
What else he has been doing so far?

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024